• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تحریک طالبان نے محمد خراسانی کو ترجمان مقرر کر دیا

شائع November 7, 2014
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
شاہد اللہ شاہ — اے پی/ فوٹو
شاہد اللہ شاہ — اے پی/ فوٹو

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شاہد اللہ شاہد کو معزول کرتے ہوئے محمد خراسانی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق جنگجو تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں نئے ترجمان کے اعلان کے ساتھ ساتھ خیبرایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں لشکرِاسلام کے ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ خیبرایجنسی میں بھی آپریشن خیبرون کا آغاز کیا ہوا ہے جس کا مقصد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔

تحریک طالبان نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو اب ملا فضل اللہ کی قیادت میں لشکر اسلام کا ساتھ دیں گے اور سیکیورٹی فورسز اورحکومت کے خلاف لڑیں گے۔

بیان کے مطابق تنظیم کی مرکزی رہبری شوریٰ نے شاہد اللہ شاہد کو معزول کرکے محمد خراسانی کو تنظیم کا نیا ترجمان بھی مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد نے دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024