فلمی اداکاروں کے چھپے ہوئے حیرت انگیز حقائق
اگر تو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں تو اپنی سوچ کو بدل لیں یا پھر بھی یہ اصرار جاری رکھتے ہیں تو خود کو کچھ حیران کن حقائق کے لیے تیار کرلیں جو ان جگمگاتے ستاروں کی زندگیوں کے وہ حصے ظاہر کرتے ہیں جن پر کسی کی نظر نہیں ہوتی۔
کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟
ریتک روشن
اے ایف پی فوٹو |
بہت کم افراد کو معلوم ہے کہ ریتک روشن اکیس سال کی عمر میں ریڑھ کی ہڈی میں خم کے مرض کا شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں کہہ دیا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی دیگر بولی وڈ اسٹارز کی طرح ڈانس اور اسٹنٹس نہیں کرسکیں گے مگر ریتک نے ثابت کیا کہ انسانی قوت ارادی کے سامنے طبی سائنس کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
کترینہ کیف
آن لائن فوٹو |
بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف شطرنج کی ماہر اور کھانے پکانے کی شوقین ہیں اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ کترینہ ہندوستان کی سب سے زیادہ فوٹوگرافس کا حصہ بننے والی خاتون ہیں؟
رنبیر کپور
اسکرین شاٹ |
رنبیر کپور بولی وڈ سپر اسٹار کی حیثیت سے کروڑوں روپے کما رہے ہیں مگر پھر بھی ہر ہفتے اپنی والدہ سے جیب خرچ کے طور پر 1500 روپے لینا نہیں بھولتے۔
دپیکا پڈوکون
اے ایف پی فوٹو |
دپیکا پڈوکون بولی وڈ کی واحد اداکار ہیں جو 500 کروڑ کلب کا حصہ بن سکی ہیں جس کے لیے وہ لگاتار ریس ٹو، کاک ٹیل، چنائی ایکسپریس اور گولیوں کی راس لیلا رام لیلا جیسی سپرہٹ فلموں کی شکرگزار ہیں۔
سلمان خان
رائٹرز فوٹو |
سلمان خان کی زندگی کا خفیہ گوشہ صابن اکھٹا کرنے کا شوق ہے، ان کے باتھ روم میں ہر طرح کے ہاتھ سے تیار کردہ اور ہربل صابن کا ذخیرہ موجود ہے، ان کے پسندیدہ صابن قدرتی پھلوں اور سبزیوں کے عرق سے تیار کیے ہوئے ہوتے ہیں۔
ایشوریہ رائے
اے ایف پی فوٹو |
سابقہ حسینہ عالم ایشوریہ رائے بچن ایک حقیقی ماہر لسانیات یا زبان دان ہیں، وہ ایک یا دو نہیں بلکہ چھ زبانیں بول سکتی ہیں۔
امیتابھ بچن
اے پی فوٹو |
امیتابھ بچن کی ایک حیرت انگیز خوبی جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں وہ ان کا دونوں ہاتھوں کو ایک جیسی مہارت سے استعمال کرنا ہے، وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے ایک جیسا ہی لکھ سکتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا
اے ایف پی فوٹو |
پریانکا چوپڑا بولی وڈ کی وہ اداکار ہیں جو سبزیوں سے نفرت کرتی ہیں، درحقیقت وہ کبھی بھی سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتیں جو کہ ان کے ہندو پس منظر کو دیکھتے ہوئے کافی حیرت انگیز بات ہے۔
انیل کپور
اے ایف پی فوٹو |
انیل کپور کا خاندان جب ممبئی منتقل ہوا تو وہ راج کپور کے گیراج میں رہنے پر مجبور تھا جہاں سے وہ ممبئی کے ایک متوسط علاقے کے ایک کمرے کے گھر میں منتقل ہوا۔
دیو آنند
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا |
دیوآنند اپنی فلموں کے ٹائٹل اور کہانیوں کا خیال اخبارات کی ہیڈلائنز اور خبروں سے لیتے تھے۔
تبصرے (2) بند ہیں