• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: پولیس سے مقابلے میں مبینہ شدت پسند ہلاک

شائع November 6, 2014
فائل فوٹو/ بشکریہ دی نیشن —۔
فائل فوٹو/ بشکریہ دی نیشن —۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک مبینہ شدت پسند مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ماشوگوگر روڈ پرشدت پسندوں نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا، جبکہ اُس کے ساتھی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سنجاب کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے میں سرچ آپریش شروع کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024