• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
شائع October 31, 2014 اپ ڈیٹ March 10, 2016

دنیا کے دہشت ناک تفریحی مقامات


دنیا میں خوبصورت مقامات کی کوئی کمی نہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر کا شکار کرلیتی ہیں مگر ایسی جگہیں بھی اسی کرۂ ارض میں موجود ہیں جن کا نظارہ کسی کو بھی خوفزدہ یا کانپنے پر مجبور کرسکتا ہے اور ایسے ہی چند دنیا کے دہشت ناک ترین مقامات کی سیر یقیناً آپ کی دلچسپی کے ساتھ ہوسکتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز کردینے والے تجربے کا سبب بنے۔


کیپلاڈوز اوسسوس، پرتگال


وکی پیڈیا فوٹو
وکی پیڈیا فوٹو

اس پرتگالی نام کا مطلب بنتا ہے ہڈیوں سے بنا چرچ جو کہ پرتگال کے ایک قصبے ایوروا میں واقع ہے، باہر سے دیکھنے میں تو یہ کسی عام عبادت گاہ جیسا ہی نظر آتا ہے مگر یہ دھوکہ ہے جیسے آپ اس کے اندر قدم رکھتے ہیں جگہ جگہ مردے افراد کے لٹکے یا جھولتے ڈھانچے اور ہڈیاں خوف کا احساس دلا دیتے ہیں۔ درحقیقت یہاں سولہویں صدی میں تدفین کی جگہ نہ ہونے پر اس دور کے مذہبی رہنماﺅں نے پانچ ہزار لاشوں کی باقیات سے یہ گرجا گھر تعمیر کر ڈالا تھا اور جگہ جگہ اسے ہڈیوں سے سجایا تھا۔


پورٹ آرتھر ہسٹوریک سائٹس، تسمانیہ


بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

انیسویں صدی کی یہ آسٹریلین کالونی ماضی میں ہزار پرتشدد مجرموں کا گھر تھا جنھیں سزا دے کر "زمین پر جہنم" کے نام سے معروف جگہ بھیج دیا گیا تھا اور ان کے کمرے اس خطاب کو درست ثابت بھی کرتے ہیں، یہاں کی صورتحال اور تاریکی میں دہشت زدگی کا احساس دو ہزار اموات کا سبب بنا۔


میوزیم آف ڈیتھ، ہولی وڈ


بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

پیٹ کو گڑبڑا دینے پر مجبور کردینے والا یہ میوزیم قتل، اعضا کے ٹکڑے اور ایسے ہی دیگر سفاک سیریل کلرز کے 'آرٹ ورک'، قتل کی جگہوں کی خوفناک تصاویر اور معروف کرائم سینز کے مناظر کا گھر ہے۔


میوسیو ڈیلاس مومیاس، میکسیکو


وکی پیڈیا فوٹو
وکی پیڈیا فوٹو

اس میوزیم میں ایک سو گیارہ حیرت انگیز طور پر محفوظ ممیاں موجود ہیں جو کہ 1865 سے 1989 کے درمیان سانتا پاﺅلا پینٹھیون سے نکالی گئی تھی، ان ممیوں کے چہرے کے تاثرات انتہائی خوفزدہ کردینے والے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ان میں سے متعدد نہیں کا نعرہ لگا رہے تھے۔ یہاں آکر ایسا ہی لگتا جیسے ہم کسی حقیقی زومبی فلم کے اندر پہنچ گئے ہوں۔


ونچسٹر مسٹری ہاﺅس، ساز جوز


بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

سارہ ونچسٹر کو اس گھر کی تعمیر مکمل کرنے میں 32 سال لگے تھے، ایک سو ساٹھ کمروں پر مشتمل یہ وکٹورین مینشن میں ونچسٹر گولیوں سے چھلنی ہونے والوں کی روحوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں دو ہزار دروازے، دس ہزار کھڑکیاں، 47 آتش دان، 47 زینے اور کم از کم تین بھوت بھی ہیں، کہا جاتا ہے کہ یہاں سیڑھیوں کے اختتام اور ہالز کے راستے میں لوگوں کے ساتھ بہت کچھ عجیب ہوجاتا ہے۔


موٹیر میوزیم، فلاڈلفیا


بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ
بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

صدیوں پرانے کالج فزیشن آف فلاڈلفیا کے زیر تحت چلنے والے اس میوزیم کو سائنسی مگر چونکا دینے اور خوفزدہ کرنے والے انداز میں چلایا جا رہا ہے کیونکہ یہاں ایسے امراض اور مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو انسانی گوشت کو پگھلا دیتے ہیں۔ یہاں دل کو ہلا دینے والی ایسی ایسی چیزیں ہیں جن کو دیکھنا کسی مضبوط دل کے فرد کے بھی بس کی بات نہیں۔


مین چیک سوامپ، لوزیانے


آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

یقیناً آپ کا کبھی ویمپائرز اور اپنی شکلیں بدلنے والی چڑیلوں سے سامنے نہیں ہوا ہے، تاہم مگرمچھوں سے بھرے اس دلدلی علاقے میں آپ کے گوشت کا ڈھیر بننے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے، یہ ہر اس طرح کی مخلوق کا ٹھکانہ ہے جو راتوں کو ہی باہر نکلتی ہے جس میں ووڈو پرنسسر جولی وائٹ روگراﺅ ویئر وولف کے بھوت بھی شامل ہیں (مقامی افراد کے مطابق)، اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی ہیبت ناک قبرستان اور جھولتے درخت پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


آئیلا ڈی لاس میونکس، میکسیکو


وکی پیڈیا فوٹو
وکی پیڈیا فوٹو

گڑیاﺅں کا یہ جزیرہ پہلی نظر میں ہی دل پر دہشت طاری کردیتا ہے، جسے ایک کاشتکار نے اپنی مردہ بیٹی کی یاد میں گڑیاﺅں سے سجایا تاہم اس کی جانب سے اس جگہ کو خوبصورت بنانے کی کوشش ایک بھیانک خواب کی شکل اختیار کرگئی۔ اس کاشتکار نے سینکڑوں پرانی ڈولز جمع کیں جس میں سے بیشتر آنکھوں، سر اور دیگر اعضاء سے محروم تھیں، انہیں درختوں اور تاروں پر اس جزیرے میں لٹکا دیا گیا جن کو دیکھ کر کسی ہارر فلم کا سیٹ ذہن میں گھوم جاتا ہے۔


پریپیاٹ، یوکرائن


بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

چرنوبل میں 1986 کے جوہری سانحے کے بعد خالی ہونے والا شمالی یوکرائن کا یہ شہر دنیا کا سب سے بڑا گھوسٹ ٹاﺅن قرار دیا جاتا ہے، اس سانحے سے پہلے یہاں پچاس ہزار افراد رہتے تھے مگر اب یہاں بلند و بالا اپارٹمنٹس، اسکول، ہسپتال اور تفریحی پارک آسیب زدگی کی حد تک ویرانی کا شکار ہیں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیس ہزار سال سے پہلے یہاں انسانوں کو بسنا محفوظ نہیں ہوگا۔


ترک لاگو، میکرونیسیا


بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ
بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

ساٹھ جاپانی جنگی جہاز اور 275 طیارے لاگون کی نیلی تہہ میں چھپے بیٹھے ہیں اور یہ ہمارے کرۂ ارض میں سب سے بڑا میری ٹائم قبرستان ہے اور زیر آب لوگوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے، یہ سب جہاز اور طیارے 1944 میں امریکی حملے میں ڈوبے تھے تاہم یہاں بھی خبریں گرم ہیں کہ زیر آب ڈوبے ہوئے جہازوں کے تین ہزار سے زائد ملاحوں کی روحیں شکار کی تلاش میں رہتی ہیں۔


زیرِ زمین پیرس


وکی پیڈیا فوٹو
وکی پیڈیا فوٹو

فرانسیسی دارالحکومت بھی کوئی خوبصورت ترین نہیں درحقیقت ایفکیوناڈوس کے زیر زمین علاقے میں ساٹھ لاکھ فرانسیسوں کے ڈھانچوں کی باقیات سے بھرا یہ علاقہ کسی کی بھی راتوں کی نیند اڑانے کے لیے کافی ہے اور جو ان سے خوفزدہ نہ ہوا وہاں بلی کی جسامت کے چوہے یقیناً انہیں کسی بھوت سے کم نہیں لگیں گے تاہم یہاں جانے کی اجازت نہیں البتہ غیرقانونی طور پر یہاں جایا جاسکتا ہے۔


اوکیگھارا فوریسٹ، جاپان


آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

جاپان کا سب سے زیادہ آسیب زدہ مقام، ماﺅنٹ فیوجی کے بیس میں واقع ہے، اس علاقے میں گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ہزاروں خودکشیاں کی جاچکی ہیں، انتہائی گھنے درختوں نے اس علاقے کو حد سے زیادہ پرسکوت بنا دیا ہے اور یہاں گم ہوجانا بہت آسان ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہاں مشتعل روحیں گھومتی رہتی ہیں جو اس علاقے میں گم ہو کر مارے جانے والے افراد کی ہیں یا جنھوں نے خودکشیاں کیں۔


پائن بیرنز، نیوجرسی


وکی پیڈیا فوٹو
وکی پیڈیا فوٹو

دس لاکھ ایکڑ پر پھیلے اس پراسرار پائن بیرنز نامی علاقے کو متعدد حلقوں میں ایک افسانوی حیثیت حاصل ہے جن کے خیال میں ایک پروں والا عفریت گھومتا رہتا ہے جو اس جنگل میں رات کو آنے والے بدقسمت افراد کی روحوں کا شکار کرتا ہے تاہم یہ مافیا اور قاتلوں کے لیے لاشیں چھپانے کے لیے بھی مقبول مقام ہے۔


کابایان ممی غار، فلپائن


آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

سینکڑوں سال پہلے شمالی فلپائن کے ابالوئی قبیلے نے اپنے پیاروں کو موت سے کچھ لمحوں پہلے ایک نمکیاتی سیال بلایا اور پھر ان کی لاشوں کو آگ کے دھویں میں رکھا، اس زیرزمین تدفین کا مرکز بیسویں صدی میں دوبارہ دریافت ہوا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ علاقے آفت زدہ ہیں کیونکہ یہاں سے ممیوں کو سرکس کمپنیوں نے چوری کیا ہے۔


کاسانکا بیٹ فوریسٹ، زیمبیا


آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

ہر سال ہالووین کے موقع پر وسطی زیمبیا کا آسمان تاریک پڑجاتا ہے کیونکہ اسی لاکھ بڑی فروٹ چمگادڑیں کانگو سے سالانہ ہجرت کرکے یہاں پہنچتی ہیں، اس آمد سے کاسانکا نیشنل پارک ہر طرف پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ اور خون خشک کردینے والی آوازوں سے بھرجاتا ہے جنھیں میلوں دور سے سنا جاسکتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی چمگادڑوں کے ساتھ جنھیں فلائنگ فاکسز کہا جاتا ہے جو اپنے چھ فٹ لمبے پروں، لمبی زبانوں اور تیز پنجوں کے ساتھ ہر جگہ تباہی مچا دیتے ہیں۔


ٹینگیوسکا، روس


بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

لگ بھگ ایک صدی قبل ایک بڑی سی چیز بالائی خلاء سے سائبریا کے علاقے میں گری، اس کے اثر سے ایک بڑے گھوسٹ فارسٹ کی تشکیل ہوئی، کہا جاتا ہے کہ ایک شہاب ثاقب یہاں سے 185 ایٹم بم کی طاقت سے ٹکرایا تھا تاہم سازشی نظریات یہ بھی کہتے ہیں کہ درحقیقت یہ خلائی طشتری تھی جو یہاں سے ٹکرائی اور اسی لیے یہاں سے عجیب معدنیات اور دھاتی عناصر پائے گئے ہیں۔ یہاں اگر کوئی پہنچ سکے تو خود کو دنیا میں بالکل تنہا اس احساس کے ساتھ پاتا ہے کہ کوئی ایلین اس پراسرار جنگل سے اس کی جانب آرہا ہے۔

تبصرے (20) بند ہیں

fahad ali Shah Oct 31, 2014 09:18pm
your information about different topics are just simply marvelous, i always enjoy your writings and the research topics about different areas and cultures
munnu Oct 31, 2014 10:25pm
great
munnu Oct 31, 2014 10:25pm
vry nice
حمیرہ اشرف Oct 31, 2014 11:28pm
انتہائی دل کش اور نہایت خوفزدہ کن، ۔ چاہنے کے باوجود بھی نا جاسکیں کہ ان جگہوں پر جن کا تصور ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی سی دوڑادے اور خون رگوں میں منجمد سا ہونے لگے۔
طارق راحیل Nov 01, 2014 09:56am
کافی معلومات فراہم ہوئی آپ کا ایسے موضوعات کا چناؤ بہترین ہوتا ہے امید ہے مزید مضامین شائع ہوتے رہیں گے۔
مجاھد صابری Nov 02, 2014 01:17am
مین جانا چاھون گا ایسے خوف زدھ جگا پر
مجاھد صابری Nov 02, 2014 01:20am
مگر مری انکم نھی ھے
Ali Hamza Nov 02, 2014 06:37pm
good
rana usama Nov 03, 2014 04:48pm
your information about different topics are just simply marvelous, i always enjoy your writings and the research topics about different areas and cultures
asif Nov 03, 2014 06:49pm
interasting place
Liaqat Nov 04, 2014 01:42am
very good effort by dawn but I see that there are some names that are so difficult to pronounce that the reader may completely loose the interest in further reading about the موسیعو دے لاس مونیکاس title. for example museo de las muñecas has wrongly been written in Urdu. it would be closer to its original Spanish name if written
Name Nov 04, 2014 08:44am
mujy is jaga ly chalo
Hazbullah Nov 04, 2014 11:18am
Great selection and great Job. Just one suggestion ‘’ please write the places name in English so that’s will be easy for the readers.
Salman Nov 04, 2014 04:43pm
TOPIC IS REAL GOOD... INFORMATIVE GOOD JOB. I ALWAYS LIKE SUCH TOPICS.
Salman Nov 04, 2014 04:44pm
the topic is real good and informative,,, great job i always like such topics..
Sofia Mar 10, 2016 02:56am
very Impressive
khuram ayaz Mar 10, 2016 01:02pm
میں ان تمام مقامات کا وزٹ کرنے کا خوایشمند ہوں
Sadaf Mar 10, 2016 01:17pm
Very interisting infirmation
Rashid Ali Mar 10, 2016 02:03pm
Very informative & interesting; keep doing good work; all the best
Zain Ali Mar 10, 2016 04:10pm
انتہائی دل کش اور نہایت خوفزدہ کن، ۔ چاہنے کے باوجود بھی نا جاسکیں میں جانا چاہو گا اس خوفناک جگہ پے