• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: امام بارگاہ پر دستی بم حملہ،ایک بچی ہلاک

شائع October 28, 2014 اپ ڈیٹ October 29, 2014
اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل   ۔(فوٹو: ویڈیو گریب)۔
اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل ۔(فوٹو: ویڈیو گریب)۔

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک بچی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکہ اسلامی ریسرچ سینٹر میں محرم الحرام کے حوالے سے خواتین کی مجلس کے بعد ہوا جس میں ڈیڑھ سالہ بتول ہلاک جبکہ 2 بچوں اور خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئی ہیں۔

عائشہ منزل کے علاقے میں واقع اسلامک ریسرچ سینٹر پر دستی بم (کریکر) پھینکا گیا جو کہ سینٹر کے ساتھ واقع روڈ پر گرا، مجلس ختم ہونے کے بعد باہر نکلنے والی خواتین اس کی زد میں آگئیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے پل سے کریکر پھینکا۔

غلام قادر تھیبو نے مزید کہا کہ حملے کے وقت امام بارگاہ پر پولیس اہلکار تعینات تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ کے قریب واقع پل (عائشہ منزل فلائی اوور) کے اوپر سے کریکر پھینکا گیا، حملہ آوروں کا نشانہ امام بارگاہ تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دستی بم پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر پھینکا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو فری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جس نے تلاشی شروع کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا دستی بم دیسی ساختہ نہیں ہے بلکہ یہ روسی ساختہ کریکر تھا جس سے تباہی دیسی ساختہ بم کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسین عبداللہ Oct 29, 2014 11:03am
لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ طالبان القاعدہ جنداللہ اور اب داعش یہ سب ایک ایک ہی ہیں ان کیخلاف جب تک پنجاب میں مکمل آپریشن نہیں ہوتا جبتک ان کی پناہ گاہیں دینی مدارس میں آپریشن نہیں ہوتا دسیوں وزیرستانوں کے آپریشن کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024