• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنسی مساوات: پاکستان خواتین کیلئے 'بدترین' ملک

شائع October 28, 2014
—  اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

ایک عالمی رپورٹ میں پاکستان کو خواتین کے لیے صحت، تعلیم اور کام کے مواقعوں کے اعتبار سے دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

جنیوا کے ورلڈ اکنامک فورم کی جنسی مساوات کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو جنسی مساوات کے لحاظ سے 142 میں سے 141 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان اس درجہ بندی میں گزشتہ تین برس سے مسلسل اسی نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنسی مساوات کے لحاظ سے سب سے بہترین ملک آئس لینڈ ہے جب کہ سب سے بدترین یعنی 142 نمبر پر یمن اور چاڈ ہیں جہاں خواتین کو دنیا میں سب سے زیادہ تفریق کا سامنا ہے۔

پاکستان کا ہمسایہ ملک ہندوستان جنسی کے لحاظ سے 114 ویں نمبر پر موجود ہے جو کہ گزشتہ برس 101 ویں نمبر پر تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KMI Oct 28, 2014 05:28pm
And what about India and USA itself? Are both of countries are heaven for women!!!!!!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024