• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بااثر مسلم شخصیات میں شامل پاکستانی

شائع October 27, 2014

عمران خان اور نواز شریف ایک دوسرے کے جتنے بھی مخالف ہوں مگر ان میں ایک بات کم از کم ضرور مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں مسلم دنیا کے بااثر ترین پانچ سو افراد کی تازہ ترین فہرست میں شامل ہیں۔

عمان کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کی پانچ سو بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جس میں سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ سب سے بااثر مسلم شخصیت قرار پائے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس میں 32 پاکستانی شامل ہیں، جن میں سے دو سرفہرست پچاس شخصیات کا بھی حصہ ہیں۔

پاکستان کی جو شخصیت عالمی سطح پر سب سے بااثر قرار پائی ہے وہ تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب ہیں جو دسویں نمبر پر ہیں جبکہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی انیسویں نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف، عاصمہ جہانگیر، ملالہ یوسفزئی، سراج الحق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، عبدالستار ایدھی اور مولانا فضل الرحمان سمیت 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں عمران خان، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، مولانا طارق جمیل، ڈاکٹر طاہر القادری، ڈاکٹر ادیب رضوی، عابدہ پروین، ڈاکٹر اکبر احمد اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف — رائٹرز فوٹو
وزیراعظم نواز شریف — رائٹرز فوٹو
تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب —  اسکرین شاٹ
تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب — اسکرین شاٹ
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی — آئی این پی فوٹو
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی — آئی این پی فوٹو
نامور وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر — اے ایف پی فوٹو
نامور وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر — اے ایف پی فوٹو
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی — فائل فوٹو
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی — فائل فوٹو
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان — اے ایف پی فوٹو
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان — اے ایف پی فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق — اے ایف پی فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق — اے ایف پی فوٹو
سماجی کارکن عبدالستار ایدھی — رائٹرز فوٹو
سماجی کارکن عبدالستار ایدھی — رائٹرز فوٹو
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان — اے ایف پی فوٹو
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان — اے ایف پی فوٹو
مذہبی اسکالر و ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین — اسکرین شاٹ
مذہبی اسکالر و ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین — اسکرین شاٹ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان — رائٹرز فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان — رائٹرز فوٹو
عالم دین مولانا طارق جمیل — اسکرین شاٹ
عالم دین مولانا طارق جمیل — اسکرین شاٹ
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری — اے ایف پی فوٹو
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری — اے ایف پی فوٹو
ڈاکٹر ادیب رضوی — آن لائن فوٹو
ڈاکٹر ادیب رضوی — آن لائن فوٹو
صوفی گلوکار عابدہ پروین — اے ایف پی فوٹو
صوفی گلوکار عابدہ پروین — اے ایف پی فوٹو

تبصرے (4) بند ہیں

حسن نبی صدیق Oct 27, 2014 05:54pm
کیا یہ سو فیصد ٹھیک سروے ہو سکتی ہے؟ کیا اس میں شاعر و ادیب بھی شامل ہے؟ مسلمانوں کی تعداد ایک ار ب سےبھی شاید زیادہ ہے، کیا ان میں صرف 500 لوگ بااثر ہیں، کیا باقی عام لیول کی زندگی گزارتے ہیں. ادارے نے ایسا کونسا کلیہ لگایا ہے، جس سے صرف 500 لوگ بااثر نکلے ہیں. ) میرے حیال میں ان لوگ کو بااثر قرار دینا چاہیے ، جن کے کردار صاف اور شفاف ہو. جن پہ کوئی بھی اعتراض نہ کرسکیں اور عام ادمی بھی اس سروے سے مطمئن ہو.

DANISH Oct 28, 2014 10:24am
Hello Sir, It me Ali Danish, i like your urdu.dawn website kindly incresce your science and technology new
Usman Warraich Oct 28, 2014 07:35pm
its a good web