• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

خیبر ایجنسی: سرکاری اسکول دھماکے سے تباہ

شائع October 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں شدت پسندوں نے ایک سرکاری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کے باہر بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان خیل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اسی دوران خیبر ایجنسی کی ایک اور تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں، جہاں ان دنوں پاک فوج شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔

آپریشن خیبر ون کے دوران اب تک متعدد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Iqbal Jehangir Oct 27, 2014 01:44pm
طالبان دہشت گردوں کا سکول پر حملہ ایک نہایت قبیح اور قابل مذمت کاروائی ہے۔ سکول ایک قومی دولت ہیں جہاں اس ملک کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر تے ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے. پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حکام کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران پانچ سو کے قریب تعلیمی ادارے شدت پسندی کے کارروائیوں میں تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زیادہ بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہوگئے ہیں . طالبان کی سکول دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے۔ قرآنی احکامات کی صریح اور کھلی خلاف ورزی کر کے بھی یہ نام نہاد طالبان اسلام اور شریعت کا ڈھول پیٹ رہے ہیں. اُن کی جہالت کا سب سے بڑا شاہکار بچوں کے سکولوں کا نذرِ آتش کرنا اور طالبعلموں کا قتل ہے۔ا ن دہشت گردوں کا سکولوں کی تباہی اور سکول دشمنی کا رویہ بتاتا ہے کہ وہ طالبان نہیں جاہلان ہیں. سکول دشمنی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام میں دلچسپی ہے بلکہ یہ تو اسلام ،پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں کیونکہ یہ ہمیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ سکولوں کو جلانے اور طالب علموںپر حملوں کے معاملہ میں طالبان کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر خلاف ہیں لہذا ہمیں نہیں چاہئے طالبان کا اسلام جس کی تشریح تنگ نظری پر مبنی ہو.
Toofan Oct 29, 2014 12:32am
Aur yeh log chahte hain ke hum in ki hemayat karein. Pata nahin in ko yeh kis ne bataya ke schoolon ka urana sahih bat hai. Asal main yeh log khod to padhe likhe nahin hain, isi lye kisi aur ko bhi padha likha dekhna nahin chahte. Is dhamke ka zimmedar bas chahte hain ke Pakistan ke sab bashendon ko apne tarha jahil banade. Allah kare ke yeh log apne in harkton se baz aa kar, is mulk ke abadi ke lye kam karein.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024