• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

قبائلی عمائدین پولیو کے قطرے پی کر انسداد پولیو مہم میں شامل

شائع October 25, 2014
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

وانا: جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ایک منفرد مثال قائم کی، جمعہ کے روز انہوں نے پولیو ویکسین کے قطرے خود پی کر قبائلی ساتھیوں کو اپنے بچوں کو ویکیسن دینے پر قائل کرنے کرنے کی کوشش کی۔

یوں انہوں نے اپنے خطے میں انسدادِ پولیو مہم کے خلاف بعض حلقوں کی جانب سے کیے جانےو الے پروپیگنڈے کا جواب دیا۔

اس عالمی دن کے موقع پر قبائلی عمائدین نے ایک جرگے اور ایک واک کا بھی انعقاد کیا، پولیو کی بیماری سے متعلق سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے یہ واک ایس ڈبیلو ریسٹ ہاؤس سے نکالی گئی اور اس کا اختتام بابِ وزیرستان پر ہوا، جہاں نماز ادا کی گئی۔

واک میں محسود اور بکری قبائل کے عمائدین، مذہبی پیشوا، محکمہ صحت کی انتظامیہ کے عہدے داروں اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں شریک تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

عمائدین نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ نواب خان صافی سے کہا کہ وہ انہیں پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں تاکہ دنیا کو معلوم ہوجائے کہ ہم اپنی سرزمین سے معذور کردینے والی اس بیماری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

قبائلی عمائدین اور حکام نے کہا کہ محسود اور بکری قبائل نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے علاقے سے اس بیماری کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے عہد کیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائیں گے اور اپنے اردگرد دوسرے بچوں کو ویکسین کی فراہمی میں مدد بھی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024