• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
شائع October 24, 2014 اپ ڈیٹ January 25, 2024

#مسلم سائنسدانوں کی روشن ایجادات

کافی کے بیج، منبر، باغات، یونیورسٹی اور آبزرویٹری میں کیا چیز مشترک ہیں؟ لیونارڈو ڈی ونچ اور فیبونیسی کو پرواز اور نمبرز کا خیال کہاں سے آیا؟ یہ سب اس پُرکشش مسلم تہذیب کی کرامات ہیں جس وقت یورپ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا تو مسلمان سائنسی اور ثقافتی دریافت کے روشن باب تحریر کر رہے تھے۔

اس سے قطع نظر کہ اب یورپ مسلمانوں سے سائنسی لحاظ سے صدیوں آگے نکل چکا ہے تاہم مسلم تاریخ کے اس روشن دور کی چند ایسی اہم ایجادات کا احوال جاننا یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا جس نے آج کی جدید ترین دنیا کی بنیاد رکھی اور آج ٹیکنالوجی کے لحاظ سے انسانی تاریخ کے سب سے اہم ترین دور سے مستفید ہو رہے ہیں۔


##کافی

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کافی جو آج دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک ہے، درحقیقت مسلمانوں کی ایجاد ہے اور یہ کسی سائنسدان کا نہیں بلکہ عام چرواہے عرب کا کارنامہ ہے، جو اپنے جانوروں کو چرا رہا تھا کہ اسے ایک نئے طرز کا بیری ملا اور انہیں ابالنے کے بعد دنیا میں پہلی بار کافی تیار ہوئی۔

اس مشروب کی تیاری کا یہ پہلا ریکارڈ ہے جس کے بعد بیج ایتھوپیا سے یمن پہنچا جہاں صوفی بزرگ اہم مواقعوں پر اسے پی کر ساری رات جاگتے تھے، پندرہویں صدی کے اختتام تک یہ مشروب مکہ اور ترکی سے ہوتا ہوا 1645 میں یورپی شہر وینس اور پھر دیگر ممالک تک پہنچ گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لندن میں پہلا کافی ہاﺅس بھی ایک ترک شخص نے ہی اوپن کیا۔


##کیمرہ

بشکریہ وکی پیڈیا
بشکریہ وکی پیڈیا

قدیم یونانیوں کا خیال تھا کہ ہماری آنکھیں کسی لیزر کی طرح شعاعیں خارج کرتی ہیں جس کے باعث ہم دیکھ پاتے ہیں تاہم جس شخص نے سب سے پہلے یہ جانا کہ روشنی آنکھوں سے نکلتی نہیں بلکہ داخل ہوتی ہے وہ دسویں صدی کے مسلم سائنسدان ابن الہیثم تھے اور اسی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پہلا پن ہول کیمرہ ایجاد کیا اور پہلی لیب کو تشکیل دیا۔


##شطرنج

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

شطرنج کی ایک قسم قدیم ہندوستان میں کھیلی جاتی تھی مگر اس گیم کو ترقی آج کے دور میں ایران میں ملی جہاں سے یہ یورپ اور ایشیاء کے دیگر ممالک تک پھیل گیا، لفظ رخ بھی فارسی زبان سے ہی شطرنج کا حصہ بنا۔


##پیراشوٹ

— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

رائٹ برادرز سے لگ بھگ ایک سال پہلے مسلم موسیقار، انجینئر، شاعر عباس ابن فرانز نے ایک اڑن مشین کی تیاری کی متعدد کوششیں کیں، 852 عیسوی میں اس نے قرطبہ کی عظیم مسجد کے مینار سے ایک ڈھیلے لباد اور لکڑی کے پروں کے ساتھ چھلانگ لگائی اسے توقع تھی کہ وہ ایک پرندے کی طرح ہوا میں تیر سکے گا مگر وہ ناکام رہا، مگر اس لبادے نے نیچے گرنے کی رفتار کم کردی اور اس طرح دنیا کا پہلا پیراشوٹ وجود میں آگیا۔

بعد میں ستر سال کی عمر میں اس نے ریشم اور عقاب کے پروں سے ایک مشین تیار کرکے پھر پہاڑ سے چھلانگ لگلائی اور دس منٹ تک کامیابی سے ہوا میں تیرتا رہا تاہم اترتے ہی کریش ہوگیا اور اس نے نتیجہ نکالا جو کہ درست تھا کہ اپنی ڈیوائس میں دم نہ لگانے کی وجہ سے لینڈنگ خراب ہوئی۔


##صابن

بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

نہانا دھونا مسلمانوں کی مذہبی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے انہوں نے آج کے دور میں استعمال ہونے والا صابن اپنے دور عروج میں ایجاد کیا، قدیم مصر اور روم میں صابن جیسی کوئی چیز استعمال ہوتی تھی مگر یہ عرب تھے جنھوں نے سبزیوں کے تیل اور سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کے امتزاج میں مختلف خوشبویات کا استعمال کیا، یہاں تک کہ شیمپو بھی انگلینڈ میں ایک مسلم نے 1759 میں متعارف کرایا۔


##مشینیں

بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

شافٹ ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کو جدید عہد کی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور انسانی تاریخ کی اہم ترین مکینیکل ایجادات میں سے ایک مسلم انجینئر الجرازی نے کی جس کے ذریعے پانی کو کنویں کی تہہ سے اوپر لا کر آبپاشی کا استعمال کیا جاسکتا ہے، 1206 میں ان کی کتاب سے ثابت ہوتا ہے والوز اور پسٹن کو بھی انہوں نے ایجاد کیا جبکہ انہیں روبوٹکس کا بانی بھی قرار دیا جاتا ہے۔


##لباس

بشکریہ وکی پیڈیا
بشکریہ وکی پیڈیا

کپڑوں کی دو تہوں کے درمیان کسی مٹیریل کی تہہ بچھانے یا زرہ بکتر کو نئی شکل دینے کے بارے میں واضح نہیں کہ یہ مسلم دنیا نے کب ایجاد کی یا اسے ہندوستان یا چین درآمد کیا مگر یہ واضح ہے کہ یہ مغرب میں صلیبی جنگوں کے بعد اس میں حصہ لینے والے جنگجوﺅں کے ذریعے مغرب میں پہنچا۔


##گنبد، منبر اور دیگر تعمیرات

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

عیسائی دنیا کے گرجا گھروں میں گنبدوں کی تعمیر کا تصور بھی اسلامی تعمیرات سے لیا گیا، یہ گول تعمیر اس طرز تعمیر سے کئی گنا بہتر تھا جو رومن استعمال کرتے تھے کیونکہ اس کے ذریعے عمارت کو زیادہ بڑا، اونچا اور کمپلیکس کی شکل دینا آسان ہوگیا۔ اس کے علاوہ مسلم دنیا سے ہی منبر، روز ونڈو اوردیگر تیکنیک یورپ نے ادھا لیے، یہاں تک کہ یورپی قلعے بھی اسلامی دنیا کی نقل ہیں۔


##سرجیکل آلات

بشکریہ وکی میڈیا کامنز
بشکریہ وکی میڈیا کامنز

جدید عہد کے متعدد سرجیکل آلات کی بنیاد دسیویں صدی کے مسلم سرجن الظواہری نے رکھی، ان کے نشتر، قینیاں اور دیگر دو سو آلات کی اہمیت کو آج کے عہد کے سرجن بھی مانتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے زخموں کو ٹانکے لگانے والا ایسا دھاگا بھی تیار کیا جو قدرتی طور پر جسم سے الگ ہو جاتا تھا جبکہ انہوں نے کیپسول بھی ایجاد کیا، اسی طرح تیرہویں صدی میں ایک اور مسلم طبی ماہر ابن نفیس نے دوران خون کی وضاحت کی جبکہ مسلم ڈاکٹروں نے افیون اور الکحل کے امتزاج سے ایسی سوئیاں تیار کیں جس سے کسی کو بھی بے ہوش کیا جاسکتا تھا اور یہ تیکنیک اب بھی استعمال ہو رہی ہے۔


##ہوائی چکی یا ونڈ مل

ونڈ مل کو ایک ایرانی خلیفہ نے ساتویں صدی میں ایجاد کیا جسے مکئی کی فصل کے لیے پانی کے حصول کے دوران استعمال کیا جاسکتا تھا اور یورپ میں یہ چیز پانچ سو سال بعد دیکھنے میں آئی۔


##فاﺅنٹین پین

بشکریہ وکی پیڈیا
بشکریہ وکی پیڈیا

پہلا فاﺅنٹین پین 953 میں ایک مصری سلطان نے ایجاد کیا کیونکہ وہ ایسا قلم چاہتا تھا جس کے داغ اس کے ہاتھوں یا کپڑوں پر نہ لگ سکیں، اس قلم میں موجود قلموں کی طرح سیاہی اندر ذخیرہ ہوتی تھی اور نب کے ذریعے اس سے لکھا جاتا تھا۔


##نمبر اور الجبرا

— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

دنیا بھر میں نمبروں کا سسٹم ممکنہ طور پر ہندوستان میں سامنے آیا مگر نمبروں کا یہ انداز عربی کا ہے اور یہ پہلی بار کاغذ پر ایک مسلم ریاضی دان الخوارزمی اور ال کیندی نے 825 میں استعمال کیا، الجبرا کا نام بھی الخوارزمی کی کتاب الجبر کے نام پر رکھا گیا جو تاحال استعمال ہو رہا ہے۔ مسلم ریاضی دانوں کا کام تین سو سال بعد اطالوی ماہر فیبونسی کے ذریعے یورپ پہنچا، اسی طرح تکون اور الگورتھم کی تھیوری بھی مسلم دنیا سے ہی سامنے آئی۔


##تھری کورس کھانا

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

علی ابن نفی جنھیں زریاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے نویں صدی میں تھری کورس کھانے یعنی پہلے سوپ، اس کے بعد مرکزی پکوان مچھلی یا گوشت اور پھر میٹھے کا تصور پیش کیا، اس کے علاوہ اہوں نے شیشے یا کرسٹل گلاس بھی ایجاد کیے۔


##قالین

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

قالین بھی اسلامی ماہرین کی جدید ترین سلائی کی تیکنیک کی ایجاد تھی جس کے ذریعے ان پر انتہائی دیدہ زیب نقش و نگار ابھارے جاتے تھے اور وہاں سے ہی یہ یورپی ممالک میں پہنچے۔


##چیک

بشکریہ وکی پیڈیا
بشکریہ وکی پیڈیا

جدید عہد کے چیک کی بنیاد عربی سَک سے نکلی، یعنی ایسا تحریری وعدہ جس میں اشیاء کی ڈیلیوری پر رقم کا وعدہ کیا جاتا تھا، نویں صدی میں ایک مسلم کاروباری چین میں چیک کیش کراسکتا تھا جس کے لیے بینک بغداد میں کام کرتا تھا۔


##زمین گول ہے کا تصور

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

زمین کے گول ہونے کا تصور زمانہ قبلِ مسیح میں قدیم یونانی سائنسدانوں میں بھی عام تھا، لیکن نویں صدی میں متعدد مسلم اسکالرز نے باقاعدہ طور پر اس نظریے کو مسلم دنیا میں گیلیلو سے پانچ سو سال پہلے عام کر دیا تھا۔ زمین کے گھیر کے بارے میں مسلم ماہرین کا حساب اتنا درست تھا کہ نویں صدی میں ہی انہیں نے بتا دیا تھا کہ وہ چالیس ہزار سے زائد کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جو کہ موجودہ حسابات سے صرف دوسو کلومیٹر ہی کم تھا۔


##بارود

— بشکریہ وکی میڈیا کامنز
— بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اگرچہ چینیوں نے سلفر گن پاﺅڈر ایجاد کیا تھا اور اسے آتشبازی کے لیے استعمال کرتے تھے مگر یہ عرب تھے جنھوں نے اس میں پوٹاشیم نائٹریٹ شامل کرکے اسے فوری مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ مسلمانوں کی اس ایجاد نے صلیبی جنگوں میں عیسائی افواج کو خوفزدہ کردیا تھا جبکہ پندرہویں صدی میں مسلمانوں نے راکٹ اور تارپیڈو ایجاد کیا جس سے وہ دشمنوں کے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے تھے۔


##باغات اور ہربل ادویات

— بشکریہ وکی میڈیا کامنز
— بشکریہ وکی میڈیا کامنز

قدیم یورپ میں باورچی خانے اور ہربل باغات تھے مگر یہ عرب تھے جنھوں نے اس خیال کو ترقی دی کہ باغات کو خوبصورت اور ادویات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، یورپ میں پہلا پھلوں سے سجا باغ بھی گیارہویں صدی میں مسلم اسپین میں کھولا گیا تھا۔ مسلم باغات میں ٹیولپ اور کارنیشن جیسے پھولوں سمیت دیگر کو انتہائی خوبصورتی سے استعمال کیا جاتا تھا۔

تبصرے (18) بند ہیں

GHAZANFAR ULLAHKHAN Oct 25, 2014 12:29am
ME AP KA BOHOT SHUKAR GUZAR HOON K APNY ITNI ACCHI MALOOMAT SE HAMY NAWAZA JINN KA ISS SY PAHLY HAM LOGON KO MALOOM HE NA THA.ALLAH HAM SAB KO INN PURANY MUSALMAN SCHOLARS K RAASTY PER CHALNY KI TAOFEEQ INAYAT FARMAI,AMEEN,
Muhammad Waqas Oct 25, 2014 01:48am
بہت خوب معلومات آپ نے ہم سب خاص کر نوجوانوں کیلئے ترتیب دی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے آج کل ہمارے معاشرے میں تعلیم کو جس تنگ نظری سے دیکھا جاتا ہے ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ یہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو تعلیم سے دور کیا گیا نام نہاد مولویں کے کہنے پر۔ آپ کی اس کاوش سے تنگ نظر لوگوں کے ذہن کھلیں گے اور فکری کا احساس پیدا ہوگا۔ شکریہ
Mukhtiar Abbasi Oct 25, 2014 11:50am
It was a wonderful and greatly informative article.
syedshamas Oct 25, 2014 12:22pm
علم طب کے ماهر کا نام الزواہری نہیں بلکہ الزہراوی تها.
zareen Oct 25, 2014 12:34pm
yeah woh meeras thee jo ,, jo hum bahaiseat musalman sambhal na sakay,,,
benish Oct 25, 2014 01:51pm
it's fantastic information
benish Oct 25, 2014 01:52pm
@benish it's fantastic information especially for youngster
Waqas Madni Oct 25, 2014 07:41pm
Alaaaaa!
S. Haider Oct 25, 2014 08:04pm
I wish, this beautiful article inspires our children and young students to Science and scientific research. Science has no religion. There is no such thing as Christian Science, or Hindu Science, or Muslim Science. Science belongs to the whole humanity. An honest and solid education, based on modern standards, is the fundament of a future scientific research worker. Congratulation to the DAWN staff members, who compiled this article.
Abdur Rehman Oct 26, 2014 03:54pm
very nice
Zia Qamar Oct 26, 2014 06:30pm
The title says 'Muslim Scientists' while in many parts, writer has shown 'nationalities' to prove 'religious glories' like Arabi, Turki and so on. Secondly, do we have any proof that all those people who brought up things were actually Muslims? Example of Dr. Abdus Salam, expelled from religion but people now praise him. Lastly, I see this is very emotional yet contradictory write up representing the 'ONLY' side what writer has been dreaming since his childhood (please mind it) . Can you defend Islam while living in such dreams that we were this, we were that? How about what we are, say? knowing the deadly happenings currently in world by Islamist groups? Oh please, don't start crying those aren't Muslims and conspiracies against Islam (Tired of reading such lameness). Thank you.
jehangir Oct 26, 2014 08:02pm
Ap k yha page bhot acha ha hot information malti ha
azhar Oct 27, 2014 02:54am
مسلمانوں کے کارنامے جو بہت ساروں کو نظر نہیں آتے
یمین الاسلام زبیری Oct 28, 2014 12:13am
یہ مضمون یقینا اچھی معلومات سے پر ہے، البتہ یہ مضمون اردو میں ہماری موجودہ قابلیت و صلاحیت کی ایک منہ بولتی تصویر ہے. اس کے لکھنے والے نے لکھتے وقت یہ سوچا ہی نہیں کہ وہ اسے اردو میں لکھے گا، اور اس زبان کو استعمال کیا جو عام آدمی بولتا ہے، اور اردو کا لکھاڑ نہیں لکھتا. ایسے کچھ الفاظ کی فہرست یہاں ہے جو اردو میں موجود اور ان کی انگریزی خوامخواہ ہی لگتی ہے: کافی-قہوہ؛ یونیورسٹی-جامعہ؛ آبزرویٹری-رصد گاہ؛ نمبر-ہندسہ؛ ٹیکنالوجی-تکنیک؛ اوپن-کھلا؛ لیب-تجربہ گاہ؛ گیم-کھیل؛ برادرز-برادران؛ پیراشوٹ-چھاتہ؛ کریش-گرنا؛ ڈیوائس-کل یا مشین؛ لینڈنگ-اترنا؛ انگلینڈ-انگلستان؛ شافٹ-دھرا؛ رومن-رومی، کمپلیکس-پیچیدہ؛ سرجیکل-عمل جراحی؛ ونڈ مل-پون چکی؛ سسٹم-نظام؛ تھری کورس-تین ادواری؛ کرسٹل-بلوری؛ ڈلیوری-تقسیم؛ اسکالرز-علما؛ گن پائوڈر-بارود؛ ہربل-جڑی بوٹیوں کا. میری استدعا ہے کہ لکھنے والا اس تنقید کو مثبت انداز میں لے، میرا خیال ہے کہ ہم سب ایسی تنقید سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
Fasih Ur Rehman Oct 28, 2014 10:55am
Weldon بهت اعلی معلومات هین.
Rafiud Din Khalid Oct 28, 2014 12:15pm
wonderful information about muslim scientist and scholar. Thank your sooo much for sharing.
Curious Jul 05, 2015 12:43am
اگر عیسائی دنیا کے گرجا گھروں میں گنبدوں کی تعمیر کا تصور اسلامی تعمیرات سے لیا گیاہے تو ترکی کے ہاغیہ صوفیہ کے گنبد و مینار کہاں سے آے جو غالبا ٥٣٧ میں تعمیر ہوئ
مسعود احمد Jul 05, 2015 11:32am
کاش ھم اس ماضی فوبیا سے نکلیں اور عھد رفتہ کو اتنا یاد کرنے کی بجاۓ آج کچھ کر کے دیکھائیں،،، ھماری درسی کتب میں جتنے ابواب پرانے سائسندانوں کے حالات زندگی پر ھیں اے کاش آدھے ابواب سائنسی تھیوریوں اور ریسرچ پر ہوتے ، درسی کتابوں میں ان لوگوں کی حالات ڑندگی کی بھی غلط تاریخ پڑھائ جاتی ہے کیا کبھی کسی نے آپ کو بتایا کہ یعقوب الکندی کے ساتھ خلیفہ المتوکل نے کیا سلوک کیا؟ ابن رشد اندلس کے حکمران ابویوسف کے زیر عتاب کیوں رہا؟ ہمدان کے امیر نے ابن سینا کو جلاوطن کیوں کیا؟ محمد زکریا رازی المعروف الرازی پر کس نے ظلم کۓ اور کیوں؟ بن خلدون کے ساتھ کیا ہوا؟ جامعۃ الاظہر کے شیخ علی عبد الرازق نے ۱۹۲۵ میں اپنی ایک کتاب میں سیاست کو مذہب سے علیحدہ کرنے پر زور دیا۔ ان کے خیال میں ایسا کرنا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔ ان خیالات کی پاداش میں شیوخِ جامعہ کے ایک ٹریبونل نے عبدالرازق کو جامعہ میں ان کے عہدے سے بر طرف کردیا پاکستانی طبیعات دان ڈاکٹر عبدالسلام کے ساتھ اس ملک میں جو سلوک روا رکھا گیا، اس پر پچھلے کچھ عرصے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ایک مخصوص مذہبی عقیدہ سے تعلق کی بنیاد پر ان کے لئے ملک میں حالات اس قدر تنگ کر دئے گئے کہ انہیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی۔ نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد جب موصوف نے مادر وطن کی سرزمیں پر قدم رکھا تو اسلامی جمیعت طلبا نے ان کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی کہنے کو بہت کچھ ہے، سننے کا حوصلہ نہ مجھ میں نہ آپ میں، ھم پہلے لاؤڈ سپیکر کو شیطان کی آواز کا فتوادیتے ہیں بعد میں ملاں اور سپیکر کا چولی دامن کا ساتھ، ھم پہلے ایلو پیتک کے خلاف بعد میں نعمت،ھم فتوا