• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی گل پیر آئندہ برس شادی کے لیے تیار

شائع October 22, 2014
گلوکار، سانگ رائٹر اور کامیڈین علی گل پیر۔
گلوکار، سانگ رائٹر اور کامیڈین علی گل پیر۔

گلوکار، شاعر اور کامیڈین علی گل پیر جنھوں نے وڈیرے کا بیٹا گا کر شہرت حاصل کی، اب پھر شہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں مگر اب کی بار وجہ بالکل ہے مختلف ہے اور وہ ہے ان کی شادی۔

تاڑو ماڑو کے گلوکار علی گل پیر سے بات چیت کے دوران ہمارے سامنے پُرمزاح فطرت کے حامل علی کی شخصیت ایک کا نیا ہی پہلو سامنے آیا وہ تھا ان کی رومانس پسندی۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ میں بڑا ہوجاﺅں اور اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھوں۔

میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے کسی سے ملنے اور اس کی محبت میں گرفتار ہونے کا موقع ملا۔

اگرچہ انہوں نے اپنی منگیتر کا نام تو ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات ایک سال پہلے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوئی اور یہ تعلق اچانک ہی آگے بڑھنے لگا۔

معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی ایک دوست سے محبت ہوجائے اور یہ سب سے بہترین امر ہے۔

اب تک ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوسکی تاہم علی نے بتایا کہ آئندہ برس موسم گرما میں وہ شادی کے بندھن سے بندھ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024