باڑہ:عسکریت پسندی ترک کرنےوالےافرادکےگھرتباہ
پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باڑہ میں عسکریت پسندی ترک کرنے 30 افراد کے گھر تباہ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے 50 افراد میں سے 30 کے گھر شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے کارندوں نے تباہ کیے۔
واضح رہے کہ ہتھیار ڈالنے والے تمام جنگجوؤں کا تعلق لشکر اسلام سے تھا جن میں ایک کمانڈر مالام بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق لشکر اسلام نے باڑہ کے علاقے درس جماعت میں گھروں کو تباہ کیا۔
خیبر میں عسکریت پسندوں کو تین روز کی مہلت
خیبر ایجنسی اور جمرود کی انتظامیہ نے عسکریت پسندوں کو اسلحہ ڈالنے کے لیے تین روز کی ڈیڈلائن دے دی جس کے ان کے خلاف آپریشن کا انتباہ دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمرود اور باڑہ میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پمفلٹس گرائے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف مکمل آپریشن کیا جائے گا۔
قبل ازیں قبائلی جرگے نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ آپریشن کے آغاز سے پہلے مذاکرات کیے جائیں، تاہم آج حکومت نے جمرود اور باڑہ کے رہائشیوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں یا ایکشن کا سامنا کریں۔