• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی: فائرنگ سے اہلِ سنت و الجماعت کے عہدیدار ہلاک

شائع October 19, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فرقہ وارانہ حملے میں اہلِ سنت و جماعت ( اے ایس ڈبلو جے ) کے ایک سنیئر عہدیدار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مولانا اسماعیل معاویہ اسلامیہ کالونی میں واقع اپنے گھر کے پاس اپنی دکان پر بیٹھے تھے جب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے انہیں سر پر دو گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں قریبی عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب اہلِ سنت ولجماعت کے ایک ترجمان نے اس واقعہ کو ٹارگیٹ کلنگ قرار دیا۔

مولانا اسماعیل پارٹی کے مقامی جنرل سیکرٹری تھےاور ایک نجی اسکول میں پڑھاتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی شہر میں متعدد مذہبی اور سیاست جماعتوں سے وابستہ افراد اور ان کے کارکنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاچکا ہے۔

کراچی شہر میں ایک سال سے زائد عرصے سے رینجرز اور پولیس کامشترکہ آپریشن جاری ہونے کے باوجود شہر میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہو سکا ہے اور فائرنگ اور لاشیں ملنے جیسے واقعات مسلسل رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024