• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

'پی ایچ ایف کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے'

شائع October 17, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق اولمپین سمیع اللہ خان کا خیال ہے کہ حال ہی میں ایشین گیمز کے فائنل میں انڈیا سے ہارنے کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں اپنے ٹائٹل کے دفاع میں ناکامی کے بعد پاکستان کو اب 2016 اولپمک میں رسائی کے لئے کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے ایشین گیمز میں اچھا پرفارم کیا لیکن انڈیا کے خلاف فائنل ان کا دن نہیں تھا۔

'وہ لیڈ لینے کے بعد اسے برقرار نہ رکھ سکے، جس سے ان کی خامیاں ظاہر ہو جاتی ہیں'۔

میدان میں تیز دوڑنے کی وجہ سے'فلائنگ ہارس' کے نام سے مشہور سمیع اللہ کے مطابق، وقت آ گیا ہے کہ پی ایچ ایف اولپمک میں رسائی کے حوالے سے سوچنا شروع کر دے۔

'ہم، سابق اولمپینز، ایک مرتبہ پھر مل بیٹھ کر سوچیں گے کہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کو بچانے کے لئے کیا اقدامات کرنا ہوں گے'۔

سمیع اللہ کے خیال میں پاکستان کو فائنل میں پنیلٹی شوٹ آؤٹ تک نہیں جانا چاہیئے تھا کیونکہ وہ اس کے لئے تیار نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024