• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت

شائع October 16, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہو گئی ہے جہاں وائرس کا شکار لاہور کے 24 سالہ مریض اویس ہلاک ہو گیا۔

اویس لاہور کے علاقے شالیمار کا رہائشی تھا اور انہیں 7 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اگلے دن دم توڑ گئے۔

تاہم مریض کی ہلاکت کی خبر آج منظر عام پر آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکریٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں وائرس سے سینکڑوں مریض ہلاک ہو چکے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت میں صوبے میں مرض کے خاتمے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی کے بچائے اس سے بچاؤ کے طریقوں پر عمل کر رہی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ دو روز کے دوران 26 سے زائد لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے ایک آفیشل کے مطابق زیادہ تر کیسز چکوال اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 332 ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024