• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوکری کا حصول: چھ بہترین تجاویز

شائع October 15, 2014
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

چاہیں آپ نے حال ہی میں نوکری چھوڑی ہو یا پھر اپنی موجودہ ملازمت سے ناخوش آپ دیگر آپشنز کے بارے میں غور کررہے ہوں، اشتہارات کے ذریعے بہتر مواقع حاصل کرنا ہمیشہ ہی ناممکن نہ سہی تو مشکل ضرور ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اشتہارات کے علاوہ بھی کئی طریقوں سے نوکری حاصل کی جاسکتی ہے۔

آغاز اپنے لنکیڈن اکاؤنٹ اور سی وی کو اپ ڈیٹ کرنے سے کیجئے۔ پھر اپنی شخصیت کا خود جائزہ لیں اور اپنے بہترین ہنر کو سامنے رکھتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرنا شروع کریں۔ اس حوالے سے درج ذیل تجاویز سودمند ثابت ہوسکتی ہیں۔

ارد گرد کے لوگوں سے رابطہ

ہر شخص کسی نہ کسی اہم شخصیت کو ضرور جانتا ہے۔ اپنے اردگرد میں موجود ایسے لوگوں کی فہرست تیار کریں جو کسی ممکنہ ملازمت تک رابطہ کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر کم از کم تین افراد سے رابطہ کریں جن کے بارے میں آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ آپ کی مدد کرسکتے ہیں اور کم از کم ایک کے ساتھ ملاقات کرکے اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے آگاہ کریں اور لگاتار رابطے میں بھی رہیں۔

تقریبات میں شرکت کریں

ایک کامیاب کریئر کے لیے لوگوں سے تعلق قائم کرنا اور یا ’کانکیٹس‘ بنانا بہت اہم ہے۔ ایسا کرنے کے لیے مختلف تنظیموں کی تقاریب میں شرکت کرنا سودمند ثابت ہوسکتا ہے خاص کر وہ تقاریب جو آپ کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ان تقاریب میں کم از کم ایک ایسے فرد سے ضرور بات کریں جن سے آپ پہلے کبھی نہ ملے ہوں۔

لنکڈان استعمال کریں

ٹیکنالوجی گھرے اس جدید دور میں انٹرنیٹ کا درست استعمال آپ کے کریئر کامیاب کریئر کے لیے لازمی ہوگیا ہے۔ نوکری تلاش کرنے کے حوالے سے ویب سائٹ ’لنڈ ان‘ linkedIn انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اس کے ذریعے آپ ایک مخصوص مارکیٹ اور اس سے جڑے افراد کے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

پرانے رابطے بحال کریں

ہم اکثر ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جن سے ہماری عادتیں مماثلت رکھتی ہیں، خاص کر جن کے ساتھ ہم اسکول گئے ہوں۔ ایسے لوگوں کو تلاش کریں اور ان سے رابطے بڑھائیں۔ ہر ہفتے تین ایسے افراد سے رابطہ کریں اور اگر یہ آپ ہی کے پیشے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اس کے علاوہ آپ کے بچپن کے دوستوں سے رابطے بحال کریں کیوں کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور آپ کے حالات کو شاید ان سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

’جاب بورڈز‘ پر نظر رکھیں

اپنے شعبے سے متعلق نامور کمپنیز کے ’جاب بورڈز‘ یا نوٹس بورڈز پر نظر رکھیں کیوں کہ شاید یہی وہ چیز ہے جہاں سب سے پہلے کسی نوکری کے حوالے سے معلومات مل سکتی ہیں۔

’ہیڈ ہنٹرز‘ سے رابطہ

زیادہ تر کمپنیز اہم پوزیشنز کے لیے دیگر کمپنیز کے اہم عہدوں پر موجود افراد کو ہدف بناتی ہیں۔ اس کام کے لیے کمپنی ہی میں موجود کچھ افراد کو ٹاسک دیا جاتا ہے جنہیں ’ہیڈ ہنٹرز‘ کہا جاتا ہے۔ ایسے افراد سے رابطے میں رہنا آپ کے کریئر میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ اس طرح آپ کو کسی اشتہار یا دیگر ذرائع سے قبل ہی کسی اوپننگ کے بارے میں پتہ لگ سکتا ہے جس سے اس عہدے پر آپ کے کام کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Amjad Shakir Oct 16, 2014 08:41am
Dear Sir, i Agree.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024