• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہورہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک

شائع October 14, 2014
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ پر دیا گیا پیغام
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ پر دیا گیا پیغام

لاہور: ہندوستانی ہیکرز نے لاہورہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان کے ہیکرز نے اسے ہیک کیا ہے۔

ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول زرداری کے کشمیر کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کے جواب میں ہیک کیا گیا ہے۔

پیغام کے آخر میں بلاول کا مذاق بھی اڑایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے’’لیوانگا لیوانگا۔۔۔۔ پورا کشمیر لیوانگا‘‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : ہندوستانی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

پی پی پی کی ویب سائٹ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کے بعد ہیک کی گئی جس میں انہوں نے کشمیر کو انڈیا سے واپس لینے کی بات کی تھی۔

ہندوستان اور پاکستان میں سرحد پر کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک سے ہیکرز ایک دوسرے کی ویب سائٹس ہیک کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی ہیکرز نے ہندوستان کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر انڈیا کے مرکزی بینک سمیت ہزاروں ویب سائٹس ہیک کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024