• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

فیس بک تنہائی کے شکار افراد کا اولین انتخاب

شائع October 14, 2014
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

نیویارک : فیس بک میں ایک ارب سے زائد صارفین موجود ہیں مگر ان لاتعداد افراد کی موجودگی کے باوجود یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ تنہا دلوں سے بھری ہوئی۔

یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

امریکا کی وسکنسن ملویوکی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک لوگوں میں تنہائی کا احساس نہیں بڑھاتی بلکہ یہ خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے تاکہ وہ مخلص دوست کو تلاش کرسکیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہائی کا احساس ہی لوگوں کو فیس بک کی جانب زیادہ متوجہ کرتا ہے اور یہی اس کی مقبولیت کا اصل راز بھی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو شخص خود کو جتنا زیادہ تنہا محسوس کرے گا وہ اتنا ہی زیادہ وقت فیس بک پر گزارے گا۔

محققین کے خیال میں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک لوگوں کے اندر تنہائی کا احساس کم نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہا ہے کہ ایسے افراد جو شرمیلے یا اپنے حلقوں سے کٹے ہوتے ہیں وہ اپنی بول چال کی صلاحیت میں کمی کا متبادل فیس بک کی شکل میں دیکھتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ فیس بک کا زیادہ استعمال لوگوں کے اندر تنہائی کا احساس بڑھاتا ہے درحقیقت تنہا افراد ہی اس پر زیادہ وقت گزارتے ہیں جس کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کیے جانے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024