• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکری چھوڑتے وقت ان 11 غلطیوں سے بچیں

شائع October 13, 2014 اپ ڈیٹ October 19, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

نوکری چھوڑنا ایک مشکل مرحلہ ہوسکتا ہے خاص کر تب جب یہ آپ کی مرضی سے نہ ہورہا ہو۔ تاہم اگر آپ ایک کامیاب کریئر کےامکانات بڑھانا چاہتے ہیں تو ان غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

’ڈرامے‘ سے بچیں

بس ابھی آپ سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو آپ کی خدمات کی اب ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا چیخنے کا، غصہ کرنے کا دل چاہے گا یا شاید آپ نوکری سے نہ نکالے جانے کی درخواست کریں گے تاہم ایسے موقع پر اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ہی بہتر حکمت عملی ہے۔ اپنے ساتھیوں کے سامنے جذبات کا اظہار کرنے سے بھی خود کو روکیے کیوں کہ مستقبل میں آپ چاہیں گے کہ آپ کی ٹیم کے ساتھی آپ کو آپ کی کامیابیوں کے لیے یاد کریں۔

چوری کرنا یا کمپنی کو نقصان پہنچانا

آپ کو ایسا لگ سکتا ہے کہ آپ کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا یا کسی اور کی غلطی کی سزا آپ بھگت رہے تاہم بدلہ لینے کی کوشش نہیں کریں۔ دفتر کی چیزیں لے جانا یا انہیں نقصان پہنچانا انتہائی برا منصوبہ ہے۔ اس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوگی اور شاید کوئی اور کمپنی بھی آپ کو نوکری نہیں دے گی۔ بدترین معاملے میں شاید آپ کو جیل بھی جانا پڑ جائے۔

نوٹس پیریڈ میں سستی

آپ کا نوٹس پیریڈ آنے والا ہے اور نوکری کا اختتامی دن تیزی سے آرہا ہے تاہم اس سے آپ کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے اور یہ اسی طرح ہونی چاہیے جیسے نوٹس پیریڈ سے پہلے ہوا کرتی تھی۔ لوگ آپ کی کامیابیوں کو یاد رکھیں نہیں رکھیں تاہم وہ ان دنوں میں آپکی سستی کو ضرور یاد رکھیں گے۔

پراجیکٹ ادھورا چھوڑنا

آپ کے جانے کے بعد آپ کے پراجیکٹ پر کوئی اور کام کرے گا۔ ان ادھورا کاموں سے اندازہ ہوگا کہ آپ کتنے پرافیشنل ہیں اور اسی طرح انڈسٹری میں آپ کی ساکھ بنے گی۔ اپنے مینیجر کے ساتھ بیٹھیں اور کام کے حوالے سے ٹرانسفر کا منصوبہ بنائیں اور اس حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں جبکہ متعلقہ تمام افراد کو ای میل کے ذریعے آگاہ کریں تاکہ آپ کے جانے کے بعد بھی اس کو پذیرائی مل سکے۔

اہم ڈیٹا اور سامان واپس نہ کرنا

اہم ڈیٹا اور سامان کو واپس کرنا نہ بھولیں اور اس حوالے سے کلیئرنس حاصل کرلیں۔ کلیئرنس کو تمام متعلقہ افراد تک پہنچانا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے۔

لین دین کے تمام معاملات کلیئر کرلیں

آفس چھوڑنے سے قبل اپنی رقم کی تلافی کرلیں پھر چاہیں وہ میڈیکل بلز ہوں یا پھر سفری اخراجات۔ نوکری چھوڑنے کے بعد ایسا کرنا مشکل ہوگا۔ جب ممکن ہو پہلے ہی سائن آف کرلیں۔

تنقید کرنا

جانے سے قبل آپ کا انٹرویو لیا جائے گا تاہم یہ اپنے غصہ یا بھڑاس نکالنے کا وقت نہیں۔ آپ کی ’تعمیری تنقید‘ سے آپ یا آپ کی ٹیم کے ساتھیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیوں کہ اس سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ نوکری کرتے وقت آپ کیوں خاموش رہے۔ صرف یہ بات کریں کہ آپ کے لیے کیا چیز بہتر رہی اور آپ کی ٹیم کی کیا خصوصیات تھیں۔

مستقبل میں کرنے والی نوکری پر بات کرنا

اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ اپنی مستقبل کے منصوبے شیئر نہیں کریں۔ پھر چاہیں یہ بات آپ کی نوکری کی پیشکش کے حوالے سے ہو یا پھر کہیں انٹرویو کی۔ ’بہترین نوکری‘ کے بارے میں گفتگو آپ کے ساتھیوں کے اندر منفی تاثرات کو جنم دے گی اور اگر کبھی نئی ملازمت میں معاملات نہ بن پائے تو آپ کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

باس کی برائی کرنا

سابقہ ساتھیوں کے ساتھ چائے کی میز پر بیٹھ کر ٹیم میٹس یا مینیجر کی برائی کرنا پرکشش لگ سکتا ہے تاہم ایسا نہ کریں۔ آپ جو بھی کہیں گے اسے بعد میں آپکی کام کرنے والی جگہ پر موضوع بحث بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں انٹرویوز کے دوران آپ سے پرانی ملازمت چھوڑنے کے حوالے سے پوچھا جائے گا اور اگر انہوں نے آپ کے پرانے باس سے رابطہ کیا جنہوں نے آپ کے بارے میں بہتر رائے نہ دی تہ اسکا خمیازہ بھی آپ ہی کو بھگتنا پڑے گا۔

گمراہ کن سی وی بنانا

اپنی نئی ممکنہ کمپنی میں خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا فائدہ مند بات لگ سکتی ہے تاہم اس معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ زیادہ تر کمپنیاں دیگر ذرائع سے آپ کی جانب سے مہیا کی گئی معلومات کی چھان بین کریں گی اور اگر اس میں کچھ غلط ثابت ہوگیا تو نہ صرف آپ اس نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے بلکہ آپ کو دیگر جگہوں پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بغض رکھنا

آفس سے نکلتے وقت دل میں کسی بھی قسم کا بغض یا کینہ نہیں رکھیں۔ آفس میں اپنے ساتھیوں سے آخری گفتگو دل صاف رکھ کر کیجئے تاکہ آپ کی تمام تر قوتیں آپ کی نئی ملازمت پر خرچ ہوں نہ کہ ماضی پر۔

تبصرے (5) بند ہیں

غلام مصطفٰی Oct 13, 2014 11:20pm
بہت ہی مفید باتیں کہی ہیں رائٹر نے، ہم میں سے بہت سے لوگ یہی غلطیاں کرتے ہیں۔
MUHAMMAD MEHBOOB SALEEM Oct 14, 2014 06:30pm
very interested information mili hai.. me bht impress hua hoon read kr k aur kafi informations mili apni prectical life me face karnay me.. i realy thankful to u dear.. may Allah bless u and ur family.. Ameen
muhammad shahnawaz Oct 16, 2014 02:21pm
yes it isvery true.mostly we are not ready to accept facts. In pakistan nokry sometime become much important then a good prety wife, because of very high ratio of unemployment. muhammad shahnawaz.
tanveer awan Oct 16, 2014 06:55pm
I 100% believed with your suggestions
qamar Oct 18, 2014 05:59pm
Boss ki burai na karna itna hi mushkil hai jitna unwillingly nukri chorna..

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024