• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا دروازہ نصب

شائع October 9, 2014
— بشکریہ سعودی گزٹ
— بشکریہ سعودی گزٹ

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مسجد الحرام کے نئے توسیع شدہ دروازے کا افتتاح کر رہے ہیں، جسے دنیا میں کسی بھی مسجد کا سب سے بڑا دروازہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کا رسمی افتتاح رواں برس حج کے موقع پر ہوا اور اب یہ دروازہ مسجد الحرام میں داخلے کا مرکزی راستہ بن چکا ہے، جدید تعمیراتی انداز کے ساتھ اسے اسلامی زیبائش کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس دروازے پر بڑے لیمپس لگائے گئے ہیں جو پہلی نظر میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالیتے ہیں۔

اس کی اندرونی بنیاد، دیوار اور چھت کو قرآنی آیات سے سجایا گیا ہے جبکہ اس کا ڈیزائن پرانے دروازوں کی یاد دلاتا ہے۔

یہ رنگ روڈ کے قریب ہے اور مسجد الحرام کے مغربی سمت کی جانب پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز کے قریب واقع ہے۔

جو یہاں آنے والوں کے لیے پسندیدہ ترین مقام بن گیا ہے جو کہ اپنے موبائل یا کیمروں میں اس کی تصاویر لینا نہیں بھولتے۔

مسجدالحرام کے دروازوں کے ڈائریکٹر عبداللہ التمیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مقدس مساجد میں ڈیڑھ سو دروازے لگائیں جائیں گے اور ایک ہزار افراد پر مشتمل عملہ اندر آنے اور جانے والے زائرین کا انتظام سنبھالے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025