• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جمہوری قوتوں نے پارلیمان کی مضبوطی کا پیغام دیا ہے، اچکزئی

شائع October 2, 2014 اپ ڈیٹ October 3, 2014
سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمو د خان اچکزئی  ۔(فوٹو: سید علی شاہ)۔
سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمو د خان اچکزئی ۔(فوٹو: سید علی شاہ)۔

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو د خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے آئین اور پارلیمنٹ کو مضبوط کر کے پوری دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی ہمیں نہ سکھائے کہ جمہوریت اور جزبہ حریت کیا ہے یہ ملک پشتون، بلوچ اکا برین کی قربانیوں کا مقروض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کی سیاست کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب انگریز یہاں قابض تھا، قیام پاکستان کے بعد 9سال تک یہ ملک بے آئین رہا اب اگر کسی نے آئین کو چھیڑنے کی کوشش کی تو جو ہوگا ہم اس کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ناانصافی جاری ہے اور بےانصافی سے نفریتیں جنم لیتی ہے ۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون ،بلوچ، سندھی اور سرائیکی اقوام کو اپنی زبان،ثقافت ،وسائل پر حق کی آئنی ضمانت دی جائے تو پاکستان میں قیامت تک اکھٹے رہیں گے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے میں بیٹھے لوگ اخلاقیات سے گری زبان استعمال کر رہے ہیں باعزت واپسی کا راستہ ان کو دیا جاتا ہے جو کہے کہ میں غلطی سے آیا ہوں یہ تو سوچ سمجھ کر آئے ہیں۔

افغانستان میں نئی حکومت اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صدر پاکستان کی سربراہی میں افغانستان جانے والی ٹیم سے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024