• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیراعظم کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات

شائع October 1, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: امریکی سفیر برائے پاکستان رچرڈ اولسن نے آج بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے افغان حکومت کے ساتھ دوطرفہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا اور خطے میں امن اور استحکام کی امید کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے، اس لیے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نواز شریف نے نائب امریکی صدر جوئے بائیڈن کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں جوئے بائیڈن نے نواز شریف کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان کی کامیابی امریکا کی کامیابی ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین توانائی، معیشت اور تجارت سمیت دیگرشعبوں کے حوالے سے تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، پاکستان کی ترقی امریکا کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان سے متعلق اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا مشترکہ مفادات کے بہت سے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ پاک امریکا تعاون کے لیے قائم پانچوں ورکنگ گروپ اہم پیشرفت کر رہے ہیں، جس کے تحت امریکا کے ساتھ معیشت اور توانائی میں تعاون وسیع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024