• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جارج کلونی شادی کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

شائع September 29, 2014
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
جارج کلونی اور ان کی بیگم امل علام الدین
جارج کلونی اور ان کی بیگم امل علام الدین

جارج کلونی اور امل علام الدین اتوار کو شادی کے بعد پہلے روز بطور شادی شدہ جوڑے کے وینس کے پانیوں پر نکلے تو لوگوں نے ان کا گرم جوش استقبال کیا۔

ہولی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی نے آخر کار ’سنگل‘ رہنے کی قسم توڑتے ہوئے لبنانی نژاد برطانوی بیرسٹر امل علام الدین سے شادی کر لی ہے، ان کی شادی کی تقریب ہفتے کے روز اطالوی شہر وینس میں منعقد ہوئی۔

فلمی دنیا کے سب سے مشہور کنوارے 53 سالہ جارج کلونی کی بیگم امل علام الدین کی عمر 36 سال ہے اور ان کی یہ شادی شہر کی مشہور گرینڈ کینال پر واقع پرتعیش عمان ہوٹل میں ہوئی۔

کلونی کے مہمانوں میں سنڈی کرافورڈ، بِل مرے، میٹ ڈیمن اور یو ٹو بینڈ کے گلوکار بونو بھی شامل تھے۔

خبر رسا ادارے اے پی کے مطابق جارج کلونی جس کشتی میں جا رہے تھے اسے کچھ دیر کے لیے ایک بحری جہاز اور ایک پانی پر چلنے والی بس کے لیے رکنا پڑا جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیوں پر ان کا پیچھا کرنے والے کئی فوٹوگرافرز کو ان کی تصاویر لینے کا موقع مل گیا اس دوران پولیس کی صحافیوں اور اِن فوٹوگرافرز کو ہٹانے کی کوششیں بے سود رہیں۔

جارج کلونی دنیا کے سب سے زیادے پہچانے جانے والے اداکار ہیں اور اب تک دو بار( اکیڈمی ایوارڈز) آسکر حاصل کر چکے ہیں جن میں سے ایک 2006 میں فلم 'سیریانہ' میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جبکہ دوسرا 2013 کی فلم 'آرگو' کے لیے بہترین فلم بطور پروڈیوسر کا ایوارڈ شامل ہیں۔

کلونی کی بیگم امل علام الدین لبنان میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے بطور وکیل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج اور یوکرائن کی سابق وزیراعظم یولیا ٹومشینکو کی وکالت کی ہوئی ہے، ان کی ملاقات کلونی سے اپنے کام کے حوالے سے ہوئی جو اب عمر بھر کے ساتھ میں بدل چکی ہے۔

نو بیاہتا جوڑے کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون منانے کے لیے مراکش جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024