• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کو 0-8 سے شکست دے دی

شائع September 27, 2014
پاکستان کے محمد عرفان کا گول اسکور کرنے کے بعد فاتحانہ انداز۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے محمد عرفان کا گول اسکور کرنے کے بعد فاتحانہ انداز۔ فوٹو اے ایف پی

انچیون: جنوبی کوریا میں جاری سترھویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور آج پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں عمان کو 0-8 سے شکست دے دی۔

جنوبی کوریاکےشہرانچیون میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستانی ٹیم نےکمزورحریف کےخلاف میچ کاآغازجارحانہ اندازمیں کیا۔

اومان نے پاکستانی ٹیم کاڈٹ کرمقابلہ کیا اورشانداردفاعی کھیل پیش کیا، جس کی بدولت پاکستانی ٹیم میچ کےپہلےکوارٹرمیں صرف ایک ہی گول کرنےمیں کامیاب ہوسکی۔

دوسرے کوارٹرمیں بھی گرین شرٹس کاجارحانہ کھیل برقراررہا اورانہوں نےیکے بعد دیگرے مزید تین گول کرکے میچ پرگرفت مضبوط کرلی۔

تیسرے اورچوتھےکوارٹرمیں بھی پاکستانی ٹیم چھائی رہی اورمزید چارگول کرکے میچ میں 0-8 سے کامیابی حاصل کرلی۔

کپتان عمران محمد،عرفان اورعبدالحسیم نےدو دو گول کیے، جبکہ عمربھٹہ اوردلبرنے ایک ایک گول کیا۔

مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹنے والی پاکستانی ٹیم نےاس سے پہلےسری لنکا کو0-14 اورچین کو0-2 سے ہرایا۔

جبکہ روایتی حریف بھارت کو1-2 سے شکست دی اوراومان کےخلاف 0-8 سے کامیابی حاصل کی ۔

اس کامیابی کے ساتھ گروپ بی میں پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔


مزید پڑھیں: ایشین گیمزہاکی: پاکستان نے انڈیا کو1-2 سے شکست دے دی


کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024