• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

خورشید شاہ کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

شائع September 25, 2014 اپ ڈیٹ September 26, 2014
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ خود پر عائد الزامات کے دفاع کے لیے عدالت میں رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ خود پر عائد الزامات کے دفاع کے لیے عدالت میں رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کریں گے۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عائد الزامات کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی چیف کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تین روز میں ان پر عائد کرپشن کے الزامات کو ثابت نہ کرسکے تو وہ ان کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی میں سینیٹر رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو ہیک عزت کا نوٹ مل جائے گا۔

عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے ایک سوال کے جواب میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ سالانہ 25 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم سے کو واضح کیا تھا کہ آپ کے پاس'آستین کے سانپ' موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے سربراہ کے اس دعوی کو غلط قرار دیا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کے دو مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024