• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

عمران خان الزامات ثابت کریں یا عدالت کا سامنا، خورشید شاہ

شائع September 21, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ تین روز کے اندر ان الزامات کو ثابت کریں جو انہوں نے ان پر عائد کیے یا پھر عدالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ہفتے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی چیف ان الزامات کو ثانت کرنے میں ناکام رہے تو انہیں چاہیے کہ وہ عوام سے معافی مانگیں۔

خورشید شاہ نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان نے ایسا نہیں کیا تو وہ ان کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے سیاست سے دستبردار ہونے کا نہیں کہیں گے، کیونکہ ایک دن وہ کچھ کہتے ہیں اور اس سے اگلے روز وہ اپنے ہی خلاف ہوجاتے ہیں۔

پی پی پی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے دو مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہیں گے، کیونکہ یہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے مایوس کن بات ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ'ہم نظام کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، کیونکہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے ملک میں آئین اور پارلیمنٹ دونوں کے لیے خطرناک ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ سندھ میں دھرنے نہ دیں، کیونکہ اسلام آباد میں دھرنوں سے ہی ملک کی اقتصادی صورتحال پر کافی منفی اثر پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024