• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایشین گیمز: پاکستان کی 0-14 سے فتح

شائع September 20, 2014 اپ ڈیٹ September 21, 2014
پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی

انچیون: پاکستان نے ایشین گیمز مینز ہاکی میں تین کھلاڑیوں کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے اپنے سری لنکا کو 0-14 سے ہرا دیا۔

جنوبی کوریا کے انچیون میں جاری 17ویں ایشین گیمز میں ہفتے کو مینز فیلڈ ہاکی مقابلوں کے گروپ بی میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔

پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ میں 0-14 سے کامیابی اپنے نام کی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تاہم کپتان عمران احمد سب سے کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے پینالٹی کارنر پر چار گول اسکور کیے جبکہ عمر بھٹہ اور محمد رضوان سینئر نے تین تین فیلڈ گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو، محمد وقاص اور محمد توثیق نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ٹورنامنٹ میں اپنے تائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستانی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ 25 ستمبر کو روایتی ہندوستان سے مقابلہ ہو گا۔

گرین شرٹس گروپ میں اپنا آخری میچ 27 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے۔

اس سے پہلے گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے سنگاپور کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے زیر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024