اسلام آباد دھرنوں کا جوش برقرار
اسلام آباد کے ڈی چوک میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے چاہنے والوں کے جوش و خروش میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
تحریک انصاف کے دھرنوں میں اکثر خواتین اپنے پورے گھر والوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔
ایک ماہ سے خواتین، بچے اور بزرگ سب انقلاب اور آزادی کا خواب آنکھوں میں بسائے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
شاہراہِ دستور پر حکومت مخالف احتجاج رات کے وقت اپنے عروج پر ہوتا ہے اور دن میں مظاہرین اپنے روزمرہ کے کام نمٹانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔