• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

مچھلی کا استعمال قوت سماعت کیلئے موثر

شائع September 14, 2014
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

موجودہ دور میں بڑھتی عمر کے ساتھ قوت سماعت میں کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی کثیر تعداد متاثر ہو رہی ہے ۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو یا دو سے زائد مرتبہ مچھلی کا استعمال خواتین میں قوت سماعت کے مسئلے کو خاصہ کم کر دیتا ہے۔

امریکا کے جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1991 سے لے کر 2009 تک 65 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ جن افراد نے ان سالوں میں ہفتے میں دو یا دو سے زائد مرتبہ مچھلی کا استعمال کیا ان میں سماعت کے مسائل دیگر خواتین کی نسبت 20 تک کم تھے۔

تحقیق میں جب ہر ایک کا الگ الگ جائزہ لیا گیا تو یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہر خاص قسم کی مچھلی کا زیادہ استعمال اس بیماری کے خطرات کو اتنا ہی زیادہ کم کر دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024