• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

سرگودھا: مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد ہلاک

شائع September 12, 2014
آن لائن فائل فوٹو—۔
آن لائن فائل فوٹو—۔

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں موسلادھار بارش کے باعث جھاوریاں کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز سیف خان کے مطابق بارش کے باعث جھاوریاں کے رہائشی امام بخش کے مکان کی چھت گر گئی۔

چھت گرنے کے نتیجے میں امام بخش، اس کی بیوی اور بیٹے محمد فیصل اور محمد احسن ہلاک ہو گئے۔

جبکہ امام بخش کا ایک بیٹا محمد قیصر شدید زخمی ہے، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرگودھا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

نمائندے کے مطابق سرگودھا کے گردونواح میں شدید بارشوں کے باعث بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، لیکن وہاں ابھی ہلاکتوں یا لوگوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024