• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی وی پر حملے میں ملوث 70 افراد کی تصاویر جاری

شائع September 11, 2014
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پولیس نے پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) پر حملے میں ملوث 70 افراد کی تصاویر جاری کردی ہیں جن میں سے نو افراد کی نادرا نے شناخت کرلی ہے۔

پی ٹی وی چوک پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد نامعلوم افراد نے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ستر لوگوں کی شناخت کرلی جن کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں جن میں سے نو افراد کی نادرا نے شناخت کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نادرا کا عملہ دیگر 61 افراد کی شناخت کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی وی پر حملے کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں جس کے دوران پی ٹی وی کے سیکیورٹی عملے اور ملازمین کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں اب تک 20 سے زائد پی ٹی وی ملازمین کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024