• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد بینرز کیس: تفتیش کے لیے پولیس کو مہلت درکار

شائع September 11, 2014
سپریم کورٹ آف پاکستان— فائل فوٹو۔
سپریم کورٹ آف پاکستان— فائل فوٹو۔

اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد میں عدلیہ اور سپریم کورٹ کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کرنے کے مقدمے کی تفتیش میں پولیس نے مزید مہلت مانگی ہے۔

تفتیشی افسران نے سپریم کورٹ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس مہینے کی 24 تاریخ تک ایک مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کروادیں گے۔

اسی سلسلے میں رواں سال 27 مئی کو اسلام آباد کے علاقے آپبارہ کی پولیس نے ایک پینٹر کو بھی گرفتار کیا تھا جس نے آزاد عدلیہ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز تیار کرکے بعد میں ایک شخص کے ذریعے مختلف مقامات پر انہیں آویزاں کروایا تھا۔

بعد میں جولائی کے مہینے میں پولیس نے اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

تاہم پولیس ان بینرز کو آویزاں کرنے کے پس پردہ مقاصد کا تعین نہیں کرسکی۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کچھ ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کے پاس بینرز آویزاں کرنے والے ان افراد کا ٹیلیفون ریکارڈ بھی موجود ہے، جبکہ ان میں ایک اینکر نے یہ بینرز اپنے پروگرام میں بھی دکھائے تھے۔

تفتیشی افسران نے عدالتِ عظمیٰ کو بتایا کہ ان میں سے اکثر صحافی اور اینکرز اسلام آباد شہر سے باہر مقیم ہیں جس کی وجہ سے ان سے اس معاملے کی تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹ میں بھی اب تک کوئی نئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ہے اور آخری ٹرانزیکشن مارچ کے مہینے میں ہوئی تھی۔

اسی طرح ان افراد کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود اکاؤنٹس اور ای میلز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، لیکن وہاں سے بھی کوئی ٹھوس معلومات اب تک حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024