• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور: مسجد کی چھت منہدم

شائع September 10, 2014

لاہور کے نواحی علاقے داروغہ والا میں نمازِ ظہر کے دوران جامع مسجد حنفیہ کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ نو افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق یہ مسجد حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہو چکی تھی اور نماز ظہر کے وقت اس کی چھت گر گئی، جو اب بالکل ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے — پی پی آئی فوٹو

واقعے کے وقت مسجد میں تقریباً 40 سے زائد نمازی موجود تھے —  پی پی آئی فوٹو

سی سی پی او لاہور امین وینس نے حادثے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں  — اے ایف پی فوٹو

وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے — پی پی آئی فوٹو

امدادی کام اب بھی جاری ہے اور مسجد کی چھت کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے — پی پی آئی فوٹو

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب صوبہ پنجاب میں چھتوں کے گرنے سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں — اے پی پی فوٹو

ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم تنگ راستوں کی وجہ سے بھاری مشینری اندر داخل نہ ہو سکی اور چھوٹے آلات کے ذریعے چھت کاٹ کر متاثرین کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں — آئی این پی فوٹو

مسجد منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی لوگ اپنے پیاروں کی تلاش کو پہنچے، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار نظر آئی  — آئی این پی فوٹو

واضح رہے کہ لاہور انتظامیہ نے شہر کی 1707 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا ہے، تاہم یہ مسجد ان عمارتوں میں شامل نہیں تھی — پی پی آئی فوٹو