• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بگ باس 8 کا حصہ کون کون بنے گا؟

شائع September 8, 2014
بولی وڈ اداکار سلمان خان —۔فوٹو اے ایف پی
بولی وڈ اداکار سلمان خان —۔فوٹو اے ایف پی

سلمان خان بولی وڈ فلم انڈسٹری کے تو بے تاج بادشاہ ہیں ہی، لیکن ان کے کریڈٹ پر ہندوستانی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کی کامیابیاں بھی موجود ہیں۔

بگ باس ہندوستان میں ہر سال منعقد کیا جانے والا ریئلٹی شو ہے جس میں تین ماہ کے لیے کچھ معروف شخصیات ایک گھر میں بند ہو کر زندگی گزارتی ہیں جس کے دوران انہیں مختلف دلچسپ ٹاسک بھی سرانجام دینا پڑتے ہیں۔

اب تک بگ باس کے سات سیزن پیش کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال بگ باس کے سیزن آٹھ کا آغاز 21 ستمبر سے متوقع ہے۔

بگ باس سیزن آٹھ کے پروموز ٹی وی پر پیش کیے جا رہے ہیں اور انھیں ناظرین خاصا پسند بھی کر رہے ہیں۔

بگ باس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی خاصا ذوق و شوق سے دیکھا جاتا ہے اور شائقین اس کے آن ایئر ہونے کا خصوصی انتظار کرتے ہیں۔

بگ باس کے میزبان سلمان خان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اس شو میں ان شخصیات کو لے کر آتے ہیں جنھیں وہ ذاتی طور پر پسند کرتے ہیں۔

یہاں ہم ان افراد کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر رہے ہیں ، جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ بگ باس سیزن آٹھ کا حصہ ہوں گے۔

زرین خان

ہندوستانی خاتون اداکار زرین خان جو کافی عرصے سے شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں، اس مرتبہ بگ باس آٹھ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

زرین خان، سلمان کے بہت قریب ہیں اور انھیں اپنا ایک اچھا دوست تصور کرتی ہیں۔ زرین کا سلمان خان کی سابقہ دوست کترینہ کیف سے موازنہ کیا جاتا رہا ہے، جو بولی وڈ میں ان کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے زرین کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں میرا سفر بہت اچھا رہا، تاہم مجھے کترینہ کیف سے ملایا جاتا تھا لیکن اب انڈسٹری میں تین سال گزارنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا ہے کہ میری اپنی شناخت ہے اور میں اپنے اوپر لگی چھاپ کو ہٹانے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹی وی پر جلوہ گر ہونے اور خصوصاً بگ باس آٹھ کا حصہ بننے سے زرین کو خبروں میں اِن رہنے میں مدد ملے گی۔

ساجد ناڈیا والا

اپنی حالیہ کامیاب ترین فلم 'کِک' کے بعد ساجد ناڈیا والا اب بگ باس آٹھ کا حصہ بن کر ہندوستانی شوبز انڈسٹری کی خبروں کا حصہ بننے والے ہیں۔

سلمان خان سے ان کی بڑی جمتی بھی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر ساجد بگ باس کے اس سیزن میں شامل ہوئے تو اس ریئلٹی شو میں کافی اچھوتے موڑ آئیں گے، جس سے شائقین میں اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ساجد ناڈیا والا 27 سال سے کریٹو پروڈیوسر کے طور پر بولی وڈ انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، کک بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہے۔

منیش پال

مشہور ٹی وی میزبان منیش پال، جنھوں نے مکی وائرس کے ذریعے بولی وڈ میں کامیابی حاصل کی، بگ باس آٹھ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

منیش کے سلمان خان سے دوستانہ تعلقات ہیں، ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 'مادھوری ڈکشٹ، سلمان خان، رنبیر کپور اور انیل کپور سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں اور یہ سب مجھ سے صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں'۔

منیش فی الوقت مشہور ڈانس پروگرام 'جھلک دکھلا جا' میں نظر آ رہے ہیں اور اپنی حس مزاح کے باعث سب کو محظوظ کر رہے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ سیزن کے اینڈی کی کمی اس سال منیش پوری کر سکتے ہیں، اگر وہ اس سال بگ باس کا حصہ رہے تو۔

ریشمی ڈیسائی

ریشمی ڈیسائی بھی رواں سال بگ باس کی ایک مضبوط کھلاڑی ثابت ہو سکتی ہیں۔

ریشمی چھوٹی اسکرین کی اداکار ہیں لیکن سلمان خان کی فلم 'دبنگ ٹو' میں بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

وہ سلمان خان کے ساتھ ایک ٹی وی اشتہار میں بھی کام کر چکی ہیں، سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ بھی بگ باس سیزن آٹھ کا حصہ ہوں گی۔

سمونا چکروتی

سمونا چکروتی جو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' میں کپل شرما کی بیوی کے روپ میں سب کو محظوظ کرتی ہیں، اس سال بگ باس آٹھ کی بھی ایک مضبوط متوقع امیدوار ہیں۔

چکروتی نے سلمان کی فلم 'کک' میں بھی کردار ادا کیا ہے، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بگ باس کے حالیہ سیزن کا حصہ بن کر اسے چار چاند لگا سکتی ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024