• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

میرا کی عمران خان کو شادی کی پیشکش

شائع September 6, 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

‫لولی وڈ میں تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکار میرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی۔

میرا نے نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا اور کہا کہ عمران خان بہت وجیہہ شخصیت کے مالک ہیں۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا کے بقول اگر وہ مجھے شادی کی پیشکش کریں گے تو میں فوری حامی بھرلوں گی۔

میرا نے تو نہ صرف پی ٹی آئی سربراہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ ممکنہ شادی کے لباس بھی بتاتے ہوئے ڈیزائنر تک کا نام بھی بتا دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقے سے میرا نے عمران خان کے مقابلے میں کسی نامعلوم پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم یہ نشست نہ تو عمران خان جیت سکے اور نہ میرا بلکہ ن لیگ کے ایاز صادق کامیاب قرار پائے۔‬

واضح رہے کہ میرا ویسے بھی شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں ان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں تاہم اس بار ان کا شوشہ کیا رنگ لاتا ہے اس کا تو انتطار کرنا پڑے گا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Misbah Husein Sep 06, 2014 06:36pm
یہ کیسے ایک خبر ہے! ڈان کا معیار بہت گر گیا ہے...
Ahmad Sep 07, 2014 04:12pm
@Misbah Husein: Chill man
asim Sep 08, 2014 02:10pm
Khoob Guzray gy Mil bethain gay deewanay du.
shehzad Sep 09, 2014 10:53am
Yes, of course, what a beautiful couple it could be, both are looking dashing and imran deserves Meera if he decided as he told for Marriage in NEW PAKISTAN. yahi Tou hay Naya PAKISTAN IMRAN KA.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024