• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شائع September 6, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

نواب شاہ : آج صبح چھ بج کر دس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور بہت سے لوگوں نے مصیبت سے محفوظ رہنے کے لیے اذانیں دینی شروع کردیں۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم اب تک زلزلے سے زخمی ہونے والے دس افراد ہسپتال لائے گئے ہیں۔ پی ایم سی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی زلزلے کی اطلاع پر لوگوں نے چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینا شروع کردیں، اورلوگوں کی بڑی تعداد زلزلے سے بچاؤ کے لیے حفاطتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024