• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عراق: داعش کے ہاتھوں ایک ماہ میں 1420 لوگ ہلاک

شائع September 1, 2014
داعش اب تک عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے — فوٹو وائس آف امریکا
داعش اب تک عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے — فوٹو وائس آف امریکا

بغداد: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کی کاروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 1420 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عراق میں نمائندے نکولے میلادینوو نے پیر کے روز رائٹرز کو بتایا، کہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے جنگجووں کی جانب سے وسیع علاقوں پر قبضہ کر لینے کے بعد کم از کم چھ لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش اور ملحقہ گروپوں کی جانب سے لوگوں کو صرف ان کے نسلی اور مذہبی بیک گراونڈ کی وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتولین کی تعداد اقوام متحدہ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، کیونکہ داعش کے زیر اثر علاقوں میں ہونے والے واقعات میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق عراق میں تشدد کے واقعات میں جولائی میں 1737 جبکہ جون میں 2400 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش نے عراق کی عیسائی، یزدی، اور دوسری اقلیتوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ کردستان کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024