• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع August 29, 2014 اپ ڈیٹ April 6, 2015

اسلام سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات


یوون شنکر

۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

جنوبی ایشیا کے سب سے کم عمر میوزک ڈائریکٹر کا اعزاز رکھنے والے ہندوستانی موسیقار یوون شنکر راجا اپنی ماں کے انتقال کے بعد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر حال ہی میں مسلمان ہوئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں یوون شنکر راجا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کٹر ہندو تھے اور اپنے عقائد میں اس قدر پختہ تھے کہ اگر گھر میں گلاس بھی ٹوٹ جاتا تو وہ کسی پنڈت کو بلالیتے تھے، 2011 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ خاصے بے سکون رہے جس کے بعد ان کے ایک دوست نے ایک مصلیٰ دیا کہ جب بھی اپنی والدہ کی یاد میں دل بوجھل ہو تو اس مصلے پر بیٹھ جایا کریں۔

مصلے پر بیٹھنے کے ساتھ ہی وہ زار و قطار رونے لگے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگے، اس واقعے نے ان کی روح کو ترو تازہ کر دیا اور اس کے بعد انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔ یوون شنکر کے مطابق جیسے جیسے انہوں نے قرآن کو سمجھنا شروع کیا تو ان پر اس کائنات کی حقیقت آشکار ہونے لگی اور بالآخر جنوری 2014 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے والد کو سب سے آخر میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی لیکن ان کے بھائی اور بھابھی نے ان کو کافی ہمت دلائی اور آج وہ ایک مسلمان بن کر اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔


ہنس راج ہنس


۔ — آن لائن فوٹو
۔ — آن لائن فوٹو

ہندوستانی گلوکار ہنس راج ہنس کی موسیقی کے تو سب ہی دلدادہ ہیں تاہم وہ کہتے ہیں مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ وہ کہتے ہیں کہ سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی تاہم موسیقی میرا سبجیکٹ ہے، بولی وڈ سے امریکا تک دولت، شہرت حاصل کی لیکن اب اپنی زندگی آخرت سنوارنے کیلئے گزارنا چاہتا ہوں۔


شرمیلا ٹیگور


۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

پرکشش اداکار شرمیلا ٹیگور جنھیں پدما ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، نے بھی مرحوم منصور علی پٹودی کی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد ان سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، ان کی پیدائش 1946 میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی تاہم اسلام قبول کرنے اور شادی کے بعد ان کا نام تبدیل کر کے عائشہ بیگم رکھ دیا گیا، اس جوڑے کے تین بچے ہیں، اداکار سیف علی خان، ڈیزائنر صبا علی خان اور اداکار سوہا علی خان۔ ان کے شوہر منصور علی پٹودی کا انتقال بائیس ستمبر 2011 کو ہوا۔


دھرمیندر


۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

دھرمیند جن کا پیدائشی نام دھرم سنگھ دیول ہے، ہندوستانی سینما کے ایک کرشماتی ہیرو مانے جاتے ہیں، اس وجہیہ اداکار نے رومانوی و ایکشن دونوں طرح کی فلموں میں خود کو منوایا، دھرمیندر نے دل بھی تیرا ہم بھی تیرے، آئی ملن کی بیلا، آئے دن بہار کے، سیتا اور گیتا، شعلے، سوامی، ڈریم گرل، دھرم ویر، شالیمار، رام بلرام اور نصیب جیسی یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم انہوں نے 1979 میں ہیما مالنی سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، حالانکہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ تھے، تاہم ہیما مالنی سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا مگر پہلی بیوی کو بھی نہیں چھوڑا جو ہندو مذہب کو مانتی ہے۔


اے آر رحمان


۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

اے آر رحمان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہون نے ایک ہندو گھرانے میں جنم لیا، کئی منتوں اور مرادوں کے بعد والدہ کے لاڈلے بیٹے دلیپ کمار کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر ایک پیر کے مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک اور ماں کا عقیدہ پختہ ہوگیا اور اپنے پورے گھر کے اسلام قبول کیا اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔

رحمان کی موسیقی کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں لیکن انہیں جتنے ایوارڈز ملے ہیں وہ شاید کسی بھی ہندستانی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔۔ اے آر رحمان کو بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈز مل چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تامل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اور اس انڈسٹری نے انہیں ایک دو نہیں بارہ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ انہوں نے سنہ 2005 میں اپنا جدید آلات سے لیس سٹوڈیو بنایا جو اس وقت ایشیاء کا سب سے بڑا سٹوڈیو مانا جاتا ہے۔ ان کی موسیقی میں کبھی مغربی دھن سنائی دیتی ہے تو کبھی آپ کو بہتے جھرنے کی صدا اور کلاسیکی میوزک، کبھی صوفی سنگیت تو کبھی جاز۔


امریتا سنگھ


۔ — سکرین شاٹ
۔ — سکرین شاٹ

اداکار امریتا سنگھ ایک سکھ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے بولی وڈ میں اپنا کیریئر 1983 میں فلم 'بے تاب' سے کیا اور کئی ہٹ فلمیں جیسے سنی، مرد اور صاحب وغیرہ میں کام کیا۔ امریتا پیدائش سے سکھ مذہب کو مانتی آرہی تھیں تاہم سیف علی خان سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کرلیا، تاہم تیرہ سال کی شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان 2004 میں علیحدگی ہوگئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف علی خان کی موجودہ بیوی اور معروف اداکار کرینہ کپور نے شادی کے بعد اسلام قبول نہیں کیا ہے۔


ممتا کلکرنی


۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ممتا کلکرنی 20 اپریل 1972 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی میں ہی گزارا۔ نوے کی دہائی میں ممتا کلکرنی کو بولی وڈ کی نہایت بے باک اداکار تصور کیا جاتا تھا اور وہ 1991 سے لے کر 2002 تک بولی وڈ فلم انڈسٹری میں متحرک رہیں، بعد میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کرگئیں۔

حالیہ دنوں میں ممتا کلکرنی اپنے شوہر وکی گاﺅسوامی کے ہمراہ نیروبی (کینیا) میں رہائش پذیر ہیں۔ گاﺅسوامی کو 1997 میں منشیات سمگل کرنے کے مقدمے میں متحدہ عرب امارات میں 25 سال کی سزا ہوگئی تھی، اسی دوران اس جوڑے نے اسلام قبول کیا جس کی وجہ سے ان کی سزا کم کر دی گئی اور نومبر 2012 میں رہا کر دیا گیا، گاﺅ سوامی نے جیل ہی سے ممتا کلکرنی سے شادی کی تھی۔


محمد علی


. — آن لائن فوٹو
. — آن لائن فوٹو

محمد علی (پیدائش بطور کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر 17 جنوری 1942) امریکہ کے ایک سابق مکے باز ہیں جو 20 ویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز 'ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ' جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن شپ بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے باکسر تھے۔

فروری 1964 میں کیسیئس کلے نے باکسنگ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن سونی لسٹن کو کھلا چیلنج کیا اور انہیں ایک مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں شکست دی۔ اس کے بعد انہوں نے مسلسل سات مقابلوں میں اس وقت کے مایہ ناز مکے بازوں کو زیر کیا۔ اس فتح کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ کیسیئس کلے ایک غلامانہ نام تھا، محمد علی رعشہ کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت دن بدن گرتی جا رہی ہے۔


محمد یوسف


۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

ستائیس اگست 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے یوسف پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ہیں۔ ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا کیونکہ وہ عیسائی تھے مگر پھر دین اسلام کی روشنی ان کے دل میں گھر کرگئی اور وہ 2005 میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ وہ 1998 میں پاکستان ٹیم کے ممبر بنے اور 2006 میں اپنے فن کی عروج پر دکھائی دیئے جب انھوں نے سر ویوین رچرڈ کا ٹیسٹ کرکٹ کے ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ دوڑ بنانے کا ریکارڈ 1788 دوڑ بنا کراپنے نام کیا، بلکہ ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ 9 سنچریاں کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دوست مجھے کہہ رہے ہیں مبارک ہو آپ تو مسلمان ہوگئے ہیں۔ 2002 میں سعید انور بھائی نے مجھے گلے لگا لیا مجھے کلمہ پڑھایا اور میری دنیا بدل گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر اکثر آجاتے اور انہیں تبلیغ دیتے تھے۔ میری بیوی نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا اور ہم نے اسے مذہبی آزادی دی، میرے قبول اسلام پر والد صاحب نے برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد والدہ رنجیدہ تھیں۔

تبصرے (51) بند ہیں

noorjahan Aug 29, 2014 03:36pm
Good news channels
Israr Ahmad Aug 29, 2014 03:45pm
very nice. May Allah Bless Them..
mubashar humayun Aug 29, 2014 03:48pm
I dont belive that Dharmindar exept islam. If its true then tell me his muslim name.
Gulfam Ramay Aug 29, 2014 05:21pm
So Good News
Muhammad tayyab Aug 29, 2014 07:49pm
Allah sub ko islam k muta iq zindagi guzarnay ki tufeeq de aur jino ne islam qabool kia hai wo hamesha islam k mutabiq zindagi guzaray. ameen
ayaz Aug 29, 2014 09:33pm
@mubashar humayun: hando darhm main app 2 shadian nahi karsakte aslye us ne islam ka sahara leya
Parveen Aug 29, 2014 11:47pm
Good nice
Parveen Aug 29, 2014 11:48pm
Good
Dildar Hussain Aug 29, 2014 11:50pm
@mubashar humayun: Name is not important in Islam. Only the belief matters. If the name has a good meaning and you don't want to change it it is not a problem at all.
Immad Aug 30, 2014 01:18am
MashAllah!
fayi Aug 30, 2014 12:15pm
Ma Sha Allah
Mahmood Aug 30, 2014 12:24pm
Good Collection Thanks to assignment editor of Dawn
jagat lal Aug 30, 2014 12:31pm
I think every religion teaches good lesson....the man shud not be hated on religious basis .follower also play importa nt role.
Yasir arafat Aug 30, 2014 12:36pm
Masha Allah good news. Allah pak in sb ko sirate mustaqeem pr rakhe Ameen.
Hammad Ahmed Aug 30, 2014 02:48pm
Proud to be a Muslim...
Ahmed Aug 30, 2014 03:15pm
Very nice and usufel information
naseer rajar Aug 30, 2014 03:35pm
its good sign but now a days Muslims are not doing good job
Abbas Aug 30, 2014 04:11pm
Very good report dawn news is best
faizafridi Aug 30, 2014 04:37pm
Good news dilchasp Maaloomath aor achi khabrain
faizafridi Aug 30, 2014 04:38pm
Bahoth Achi khabar Mashaa Allah Ya Allah Hum Sub Ko Sahee Musalman Banaey..Aameen
mohammed abdul wajid Aug 30, 2014 04:55pm
Assalam u alaikum bahut achi baat hai islam qubool kiya. in sha Allah saru duniya ek din islam qubool karengi. Ameen
منظر وحید Aug 30, 2014 09:51pm
دهرمندر نے دوسری شادی اور ممتا نے سزا سے بچنےه کے لیے عارضی اسلام قبول کیا تھا
Muhammad farooq Aug 30, 2014 09:55pm
SubhanAllah
Sayyad Allah Rakha Aug 30, 2014 10:15pm
@mubashar humayun: i also think the same thing. If he is muslim then what is his new name???????????????
Sayyad Allah Rakha Aug 30, 2014 10:16pm
I dont believe that Dharminder has accepted Islam. If he has accepted islam than what is his new name??????
prnice Aug 30, 2014 10:17pm
i like it .......................................................
Mehmood Ahmed Aug 31, 2014 01:47am
@Gangnam: Hans Raj Hans musalman ho chukay hain balke Dunya TV ke aik program main tamam shakook khatam kar chukay hain. Dharmindra aur Hema Malini jiss reyasat main thay, Mujhe reyasat ka naam yaad naheen, wahan hindus ke doosri shadi karne par pabandi hai aur choonke Dharmindra pehle se shadi shuda thay to dono ne Islam qabool kiya ta keh shadi kar saken ... durust hai ke unhen Islam se mutassir naheen keh sakte.
sara Aug 31, 2014 02:09am
buht aafsoski bat h.hm in logo ko un ka non muslim nam sa hi yad karta hn,un ka islamic name ko likhna chayia.darmindar ka islamic name b likhayn
[email protected] Aug 31, 2014 06:18am
May all of them be blessed in this life and the life here-after. Aameen Ya Rabbul-aalmeen.
Imran Aug 31, 2014 03:40pm
دهر میندر نے اسلام مصلحتاً قبول کیا تھا. کیوں کہ ہندو مت میں دوسری شادی کی اجازت نہیں اس لئے اسلام قبول کر کے دو شادیاں کیں.
Rashid Aug 31, 2014 08:54pm
@mubashar humayun: Dharmendra accepted islam to have second marriage with Hima Malini. As per indian law, hindus cannot have two wives but muslims can have. Dharmendra want to keep both his wives, so in papers he showed himself as muslim.
منظور علی شاہ Aug 31, 2014 10:44pm
ما شا ءاللہ ایسی باتیں پڑھ کر دِل کو سُکون ملتا ہے، کاش کہ کائنات کے سارے لوگ اِس پیارے دین اسلام کو قبول کرتے اور اپنی یہ دُنیا اور آخرت کی زندگی بنا دیتے۔ ہم تو اللہ سے صرف دُعا کر سکتے ہیں کہ اللہ ہم سب کو اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منظور علی شاہ Aug 31, 2014 10:43pm
@mubashar humayun: Idiot. Muslim name nai hota he Islamic name hota he
حیدر Sep 01, 2014 03:31pm
جس طرح دوسرے مذاھب کے لوگو﷽ں کے اسلام قبول کرنے پر کوئی پابندی نہیں اسی طرح مسلمانوں پر بھی دوسرے مذاھب اختیار کرنے پر کوئی پابندی نہیں ھونی چاھیے... مذھب ھر انسان کا ذاتی معاملہ ھے اور ہر انسان اور مذھب کو اسکا احترام کرنا چاھیے۔
Muhammad Naseem Sep 01, 2014 05:50pm
@mubashar humayun: Hindu Mazhabaor Indian law ma Hindu dusri SHADI ki ijazat nahi ha is laya dusri shadi ka laya apna ap ko muslman kaha
khurambajwa Sep 01, 2014 09:12pm
Sub gair muslims ko chahye kbislam qabool kry
Lmirza Sep 02, 2014 05:37am
ان لوگوں‌کے بارے میں بھی لکھیں جو اسلام چھوڑ کر جارہے ہیں۔ لیکن وہ آپ نہیں‌کر سکتے۔ ظاہر ہے کہ ان کی تصویریں‌چھاپنا نہایت خطرناک ہو گا کیونکہ اس "جرم" کی سزا موت ہے۔ اور وہ سزا تو اس وقت ملے گی جب گلی کوچوں کے مسلمانوں‌کے پتھروں سے ان کا سر بچے گا۔
msar Sep 02, 2014 01:22pm
@حیدر: No not right. Once you accept this true religion, there is no turning back. The punishment for Murtadd, is death in islam. You know it very well.
msar Sep 02, 2014 01:28pm
Allah u Akbar. very touching... very nice. May Allah show us the right path and give us courage to act upon HIS and His holy prophet's Mohammad (SAW) teachings. Ameen
Muhammad Azeem Khan Sep 02, 2014 01:37pm
Dharmendra accepted Islam only to legitimize marriage to second wife Hema malini because Indian Govt restricts polygamy. Same are cases for Amirta singh, Sharmila tegore, Mamta Kulkarni all accepted Islam for specific reasons. Care and investigation should be made before mentioning their names in such list.
Fresh. Sep 02, 2014 01:46pm
@mubashar humayun: You are right. Dharmender and hema malini accepted islam because he couldn't get divorce from first wife and couldn't marry hema . I don't think they are practicing muslims. ALLAH knows best.
SYED ZULFIQAR KAZMI Sep 03, 2014 07:09am
اللہ‏ ‏پاک‏ ‏کرس‏ ‏کا اجے،‏ ‏سنیل‏ ‏شیٹھی‏ ‏اور‏ ‏لتا‏ ‏منگیشتر‏ ‏مسلمان‏ ‏ھو‏ ‏جائیںـ تاکہ‏ ‏مرنے‏ ‏کے‏ ‏بعد‏‏ ‏اس‏ ‏دنیا‏ ‏میں ‏انھیں‏ ‏جلایا‏ ‏نہ‏ ‏جاۓـ
SYED ZULFIQAR KAZMI Sep 03, 2014 07:12am
پاکستان‏ ‏زندہ‏ ‏باد
s n hussaini Sep 03, 2014 07:15am
اسلام جو پابندی عائد کررہاہے وہ جبری نہیں، بلکہ منطقی ہے، جیسے کسی سائنسی نظرئے کی مخالفت نہیں کی جاسکتی، کیونکہ وہ حقائق پر مبنی ہوا کرتا ہے۔ اسی طرح اسلام ؓ بھی کسی دوسرے مذھب کو قبول کرنے سے منع کرتاہے۔ ہاں کسی کے پاس اسلام کے خلاف کوئی طاقتور دلیل ہو تو بیشک پیش کرے، وہ حق بجانب ہوگا۔ بغیر دلیل کے نہیں۔ ایس این حسینی پاراچنار
Muhammad Sep 03, 2014 11:57am
My favourite dwan
me Sep 04, 2014 01:18am
@mubashar humayun: Dharam accepted islam long ago because in india only muslims are allowed to marry more than one so dharam was not inspired by truth of islam he was just passionate about hima maluni and married her.
یمین الاسلام زبیری Sep 04, 2014 04:55am
اگر کسی کی سمجھ میں اسلام نہیں آتا تو اسے چاہیے ہے کہ وہ اپنا مذہب تبدیل کرلے؛ اسے مسلامانوں سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے. اگر مرتد کو قتل کیا گیا تو مسلمان ایک ایسے آدمی سے محروم ہو جائیں گے جو ایک تو واپس دین کی طرف آسکتا تھا، دوسرے وہ نمونہ بن سکتا تھا کہ اسلام کو چھوڑ کر اس نے کیا کھویا اور کیا پایا. مذہب میں جبر نہیں ہے. اس بات پر ذور دینے کی بجائے کہ مرتد کے ساتھ کیا کیا جانا چاہیے، مسلمانوں کو تہذیب و تمدن کا اعلی نمونہ پیش کرنا چاہیے ہے. دوسری قومیں مسلمانو ں کو دیکھ رہی ہیں کہ ان میں کیا اچھائی ہے اور کیا برائی. یاد رہے کہ اچھائی اور برائی چھپائے نہیں چھپتی، سب ظاہر ہوجاتا ہے. ایک بات یہ بھی ہے کہ مسلمانوں میں واہیات لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، یہ بد تمیزی کا نمونہ ہیں. ہمارا نعرہ ہونا چاہیے، "مسلمان اگر بدتمیزی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کرے تو اس کی سزا موت ہونی چاہیے."
Em Moosa Sep 04, 2014 07:19am
Allah Jallah Shanahu jis ko chahta hai apni taraf bulata hai. Suna hai Jag Jeeven Ram bhi musalman hona chahte the magar ho nahin sake.
shuja Sep 04, 2014 02:51pm
@mubashar humayun: he just accepted islam on paper. read ummat newspaper of august 2014
Umer Apr 07, 2015 07:22am
Dharminder is not Muslim by faith .Hindus can not marry twice according to indian constitution.that,s . why he used the Islamic religion in the documents to marry Hima malini nother thing is that the name of Muhammad Ali should have been at the top.because he hs sacrificed for Islam .he accepted hatred of his country against accepting Islam. his boxing licence was cancelled for almost 4 years just because of it.
Rana Kamran Apr 07, 2015 05:02pm
Allah Bless them also give us blessing