• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 8 افراد ہلاک

شائع August 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر واقع ایک کلینک میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر نسیم جعفری ہلاک ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے۔

اس سے قبل نیو کراچی الیون ای میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت خرم اور جنید کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشوں کو بعد میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بدھ کی صبح کورنگی نمبر پانچ میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ اورنگی سیکٹر ون اے میں دکان پر فائرنگ سے عبداللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا، کٹی پہاری کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

اسی دوران بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ایک خالی پلاٹ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاررووائی کرتے ہوئے سات مشتبہ ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024