• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

مووی ریویو: گارڈینز آف گیلیکسی ایک ویژول ٹریٹ ہے

شائع August 22, 2014

ڈائریکٹر جیمز گن کی 'گارڈینز آف گیلیکسی'، آج کے مقابلے میں ایک الگ ہی دنیا معلوم ہوتی ہے جو ہمیں یادوں کے ایک ایسے دور میں لے جاتی ہے جب ایکشن کے بجائے مزاح کسی کامک کا سرمایہ اور اسے بیان کرنے کا ذریعہ ہوا کرتا تھا-


پلاٹ


پیٹر کوئل اکا "اسٹار لارڈ" (کرس پراٹ) ایک سونا تلاشنے والا زمین سے تعلق رکھنے اسکیونجر ہے جسے دنیا کو برے ولنز سے بچانا ہے جن کی نظریں تباہی پھیلانے والے کرسٹل پر ہوتی ہیں- انہیں شکست دینے کے لئے کوئل کو چند عجیب و غریب کرداروں کے ساتھ اتحاد بنانا پڑتا ہے جو کہ گیلیکسی کے قاتلوں پر مشتمل ہوتا ہے-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

مووی کا آغاز 1988 سے ہوتا ہے اور چھوٹے سے کوئل کو خلائی قزاق اس وقت اغوا کر لیتے ہیں جب وہ اپنی ماں کی موت کے غم سے نڈھال ہوتا ہے-

آج، کوئل خود بھی ایک قزاق ہے اور وہ ایک بے نام و نشان سیارے سے ایک اورب چرا لیتا ہے (ایک ایسا لافانی پتھر جو کہ ان چند خاص الخاص جواہرات میں شامل ہے جن کی تلاش اور ان کے ذریعے دوسروں کا استحصال کرنا، 1991 مارول کی کہانیوں کا جزو بن چکا ہے) اور اس کے ساتھ ہی دوسرے قزاق اور ایک نیم پاگل رونن دی اکیوزر (پشنگ ڈائیزیز اور دی ہوبیٹ کے لی پیس) اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں-

رونن اپنی جانب سے تھانوس (جو کہ اس سے بھی زیادہ برا ہوتا ہے، جسے فلم میں دکھایا تو نہیں گیا پر اس کے لئے آواز جوش برولن کی استعمال کی گئی ہے) کی لے پلک بیٹی گمورا (اوتار اور اسٹار ٹریک کی ذوی سلدانہ) کو بھیجتا ہے تا کہ وہ کوئل کو قتل کر کے اس سے وہ اورب حاصل کر سکے-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

دوسری جانب کوئل کے لئے، جس کے سر پر اب انعام رکھا جا چکا ہوتا ہے، اس اورب کو بیچنا ناممکن ہو جاتا ہے اور آخر کار اسے زینڈر پولیس کے لوگ (جن کا کردار جان سی ریلی اور گلین کلوز نے نبھایا) گرفتار کر لیتے ہیں اور پھر اسے دنیا سے بہت دور ایک قید خانے میں بھیج دیا جاتا ہے-

کوئل کے علاوہ پولیس گمورا، گروٹ اور راکٹ رکون (جن کے لئے ون ڈیزل اور بریڈ لے کوپر کی آوازیں لی گئی ہیں) کو بھی پکڑتی ہے- گروٹ ایک طاقتور اور حاضردماغ، معصوم دکھنے والا خاموش طبع درخت ہے جبکہ رکون ہر حال میں خوش رہنے والا چوہا ہے جو کہ بنا سوچے سمجھے بولتا ہے لیکن وہ قید خانوں سے فرار ہونے کا ماہر بھی ہے)-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

ان کے ساتھ ساتھ کوئل کو ایک نسبتاً مشکل اتحادی ڈراز (ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور اور شاندار ڈیو بٹیسٹا) کی شکل میں مل جاتا ہے جو کہ ایک کبھی ہار نہ ماننے والا جنگجو ہے جس کی فیملی کو رونن نے قتل کیا ہوتا ہے)-

ان سب کے آپس میں مل جانے کے بعد پلاٹ میں آگے کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل نہیں-

ذہن میں رکھئے گا: کہ فلم کے ابتدائی 40 منٹ کسی حد تک بہت لمبے معلوم ہوتے ہیں- گو کہ فلم میں آغاز میں دس منٹ بعد ہی ایکشن سیکوئنس موجود ہے پھر بھی گارڈینز کو صحیح معنوں میں شروع ہونے میں وقت لگتا ہے-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

گن اور ان کی ٹیم کرداروں کو قابل یقین بنانے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں- کوئل کی کیسیٹس ٹیپس اور 70 کے عشرے کے میوزک سے انسیت، جو کہ اس کی ماں نے مرتے وقت اسے ایک مکس کی شکل میں دیا تھا اور مجموعی طور پر فلم کے میوزک کا اس دور سے متاثر ہونا، آپ کو 80 کے عشرے میں واپس لے جاتا ہے-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

کوئل کے کردار میں وہ "واؤ" فیکٹر نظر آتا ہے جو کہ فلم کے بقیہ مرکزی کرداروں میں موجود نہیں – وہ بہت سے خلائی ہیروز کا مرکب معلوم ہوتا ہے جو انڈیانا جونز کی طرح خطرات سے کھیلتا ہے، جو کہ ہان سولو کی طرح سخت جان ہے اور حتیٰ کہ وہ کیپٹن کرک کی طرح دوسری نوع کی عورتوں کے پیچھے بھی بھاگتا ہے-

کوئل، گروٹ اور راکٹ رکون کلاسیک ایڈونچر ڈھونڈنے والوں کی تعریف پر پورے اترتے ہیں- ایک اچھے اور بڑے لوگوں پر مشتمل ایسی ٹیم، تمام تر مشکلات اور خطروں کے باوجود بلآخر دنیا کو بچا ہی لیتے ہیں، خیر اس میں برا بھی کیا ہے آخر سپر ہیروز کا تو کام ہی یہی ہوتا ہے۔


مارول میں رہتے ہوئے


اگر دیکھا جائے تو گارڈینز، مارول کے مووی سیٹ میں ایک الگ قسم کا اضافہ ہے- اس کی کہانی ان واقعات سے نکلی ہے جو کہ مارول کی مووی لائن اپ میں پہلے ہی ظاہر ہو چکے ہیں- گن نے (اپنے کو اسکرین رائٹر نکول پرلمین) کے ساتھ اور پروڈیوسر کیون فیج کی نگرانی میں گارڈینز کو کچھ اس طریقے سے ترتیب دیا ہے کہ وہ اپنے آپ میں ایک الگ فلموں کی سیریز بن گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ بڑی ایونجرز سیریز کے ساتھ بھی جڑ گئی ہے-

تاہم یہ تعلق گارڈینز کے مفاد میں کام کرتا ہے، گارڈینز ایک نسبتاً گمنام ہیروز کے بارے میں ہے اور یہی وہ فیکٹر ہے جو اسے شائقین کے ساتھ جوڑنے میں مدد کر سکتا ہے اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کے ساتھ بھی جو کہ ایونجرز کے بارے میں جانتے ہیں-


فائنل ورڈ


شاندار مزاح اور شاندار ویژولز لئے، گارڈینز آف گیلیکسی ایک لازمی دیکھنے والی فلم ہے-

مارول اسٹوڈیوز کی ریلیز کردہ گارڈینز آف گیلیکسی کو اپنے خلائی ایکشن سیکوئنسز اور انسانی اور انیمیٹڈ کرداروں کے طنز بھرے جملوں کی بناء پر پی جی 13 ریٹنگ دی گئی ہے-

فلم کے ڈائریکٹر ہیں جیمز گن، اسے پروڈیوس کیا ہے کیون فیج نے- اسے لکھا ہے جیمز گن اور نکول پرلمین نے (یہ آرنلڈ ڈریک اور جین کولن کی تخلیق کردہ کامک بک سیریز سے ماخوذ ہے)- سنیماٹوگرافی بین ڈیوس کی، اسے ایڈٹ کیا ہے فریڈ رسکن، کریگ ووڈ اور ہیوز ونبورن نے- میوزک ہے ٹائلر بیٹس کا جبکہ پروڈکشن ڈیزائن چارلس ووڈ کا ہے-


فلم کے ستاروں میں شامل ہیں: کرس پریٹ، ذوی سلدانہ، ون ڈیزل، بریڈ لے کوپر، ڈیو بٹیسٹا، لی پیس، جیمن ہاؤنسو، مائیکل روکر، کیرن گیلان، جان سی ریلی، گلین کلوز اور بینیکو ڈیل تورو-

ترجمہ: شعیب بن جمیل

انگلش میں پڑھیں

محمد کامران جاوید
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025