• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حمیمہ ملک کا 'بول سے بولڈ' تک کا سفر

شائع August 22, 2014
حمیمہ ملک فلم 'راجہ نٹور لال' ایک منظر میں
حمیمہ ملک فلم 'راجہ نٹور لال' ایک منظر میں
حمیمہ ملک فلم 'بول' ایک منظر میں
حمیمہ ملک فلم 'بول' ایک منظر میں

ممبئی: پاکستانی ماڈل و اداکار حمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم 'راجہ نٹور لال' کے ذریعے ہر ہندوستانی کا دل جیتنا چاہتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اداکار نے کہا کہ مجھے اندازہ نہ تھا کہ لوگ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مجھے اتنا اچھا رسپانس دیں گے۔

خاص طور پر مادھوری ڈکشت جیسی لیجنڈ اداکار کی جانب سے میری تعریف میرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے کیونکہ میں نے ان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اور ان کی اداکاری اور رقص نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔

اداکار کے ہندوستان میں پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے اور پروگرام کی شوٹنگ کے دوران پرستار تصاویر بنوانے کے ساتھ آٹو گراف بھی لیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وینا ملک اور میرا سے نہ ملایا جائے، میں ہندوستان میں اچھا کام کرنے کی غرض سے آئی ہوں اور مجھے تسلیم کیا جائے میرا موازنہ کسی اور سے کرنا مناسب نہیں۔

حمیمہ پاکستان میں تو اپنی صلاحیتوں سے خود کو منواہی چکی ہیں خاص کر فلم 'بول' میں ان کے کردار کو کافی پذیرائی ملی، لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ 'بول' جیسی فلم دوبارہ نہیں بن سکتی مگر بحییثیت اداکار میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

تاہم اس سوال پر وہ قدرے ناراض بھی ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ مجھے غیر ملکی کیوں تصور کرتے ہیں میں تو فنکار ہوں‘ برائے مہربانی مجھے کسی سرحد میں قید نہ کریں'۔

اس موقع پر حمیمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'راجہ نٹور لال' 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی اور کامیابی کے تمام ریکارڈ تو ڑ دے گی۔

فلم میں ان کے ہمراہ جلوہ گر ہو رہے ہیں عمران ہاشمی جو اپنی چالبازیوں اور شرارتوں سے مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سلمان خان اور عمران ہاشمی کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے فلم میں کوئی بھی بولڈ سین عکسبند نہ کرنے کی شرط عائد کی تھی جس کو فلمساز ادارے نے قبول کرتے ہوئے شوٹنگ کا آغاز کیا تھا۔

حمیمہ کہتی ہیں کہ مجھے بولی وڈ میں کام کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی کیونکہ یہاں سب لوگ ہی پروفیشنل ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

وا ضح رہے کہ حمیمہ ملک اس فلم میں ہیروئن کا کردار کر رہی ہیں اور میرا کے بعد وہ دوسری پاکستانی اداکار ہوں گی جن کی بحیثیت ہیروئن بولی وڈ میں فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

kala.ingrez Aug 23, 2014 06:29am
How come all the Bollywood actors and actresses try so hard to look like White European by bleaching their skin and hair and with English language of their own? Whats wrong with natural Kala looks?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024