• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

طاہر القادری خفیہ ایجنڈے پر کام کرہے ہیں: لشکری رئیسانی

شائع August 18, 2014
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی—۔فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی—۔فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے آنے والے مذہبی رہنما کو غیر آئینی مطالبات اور محض نام کے انقلاب کے ذریعے دارالحکومت اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

پیر کو خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری برائے نام انقلاب کے ذریعے پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

رئیسانی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ریلی ڈرامے نہ صرف ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں بلکہ ا س سے ملک کو ترقی و استحکام کی جانب گامزن کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی کوششیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

انھوں نے الزام لگایا کہ طاہر القادری ملکی سلامتی اور استحکام کومتاثر کرنے کے ایک خفیہ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

رئیسانی نے طاہر القادری کی جانب سے نئے صوبوں کی تشکیل کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کو پاکستان میں جمہوریت کو متاثر کرنے کے بجائے واپس کینیڈا چلے جانا چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhamamd Abdullah Aug 18, 2014 02:32pm
We condemn the Imran Khan statement of civil diobedience in our country was given yesterday night to a small workers were there in a dhrana...this is our country and Imran Kahn is nothing to do with country. we once again condemn his statement and destabalization of our Govt. M.Abdullah

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024