• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بولی وڈ میں کام کرسکتی ہوں، صنم سعید

شائع August 14, 2014
۔ — پبلسٹی فوٹو
۔ — پبلسٹی فوٹو

ہندوستان میں ہلچل مچانے والی حمیما ملک کے بعد پاکستان کی ایک اور خاتون اداکار صنم سعید نے بولی وڈ میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ڈان ۔ کام سے ای میل انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 'سچی بات یہ ہے کہ کردار کردار ہوتا ہے چاہیے وہ ٹی وی ، ہو سٹیج یا فلم میں ادا کیا جائے '۔

صنم نے بتایا کہ اگر انہیں پرکشش کردار آفر ہوا تو وہ اسے ضرور کریں گی۔

صنم نے مستقبل میں زیادہ 'معنی خیز' کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا 'میری ترجیح سماجی ڈرامے ہیں۔ میں رومانوی، مزاح، طنز غرض ہر طرح کے ڈرامے دیکھتی ہوں لیکن مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ میں کس طرح کے کرداروں کے ساتھ انصاف کر پاؤں گی'۔

انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ ان کے ساتھی فنکار اپنی ثقافت، اخلاقیات اور اقدار کا خاص خیال رکھیں۔

'ہمیں کچھ نیا پیش کرنا چاہیئے اور میرے خیال میں اپنے وطن سے وفادار رہنا بہت اہم ہے'۔

انہوں نے 'زندگی گلزار ہے' میں اپنے ساتھ کام کرنے والے 29 سالہ فواد خان کی بولی وڈ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

'میرے خیال میں خوش قسمت ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ وہ ملک کا نام اونچا کرتے رہیں گے'۔

'مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی چاہیں گے کہ وہ کبھی کبھار ہمارے ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024