• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مارچ کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں: پرویز الہیٰ

شائع August 14, 2014
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ—۔فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ—۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ’آزادی مارچ‘ کا اختتام وزیراعظم نواز شریف کو گھر بھیجنے کے بعد ہی ہوگا۔

بدھ کو پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ’چودہ اگست کو ہر کوئی سڑک پر نکل آئے گا اور حکومت کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں اپنی منزل تک پہنچے گا‘۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وہ مارچ میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ ’حکومت کے خلاف ہمارے کارکن پورے ملک سے مارچ میں شامل ہوں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران انصاف، آئین اور بنیادی انسانی حقوق پر یقین نہیں رکھتے۔ ’منہاج القرآن میں خوراک اور ادویات پہنچانے تک پر پابندی لگا دی گئی‘۔

ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایا اور اب وہ سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا غزہ کی طرح محاصرہ کیا گیا۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اور آزادی مارچ کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے میڈیا کے خلاف رویے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیٔے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Name Aug 14, 2014 11:26am
چوھدری برادران آپ کب سے مومن ھو گۓ. آپ کے دور میں آپ ھی کے بیٹے نے ہمارے 3 گاؤں پر قبضہ کیا اور100 مربع زمین ہتھیا لی. پورے 15000 لوگوں کو بے گھر کر دیا. آپ تو خود ظالم ہیں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024