• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کوئٹہ دھماکے میں 20 افراد زخمی

شائع August 12, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ عمران قریشی نے ڈان۔ کام کو بتایا کہ منگل کو مسلح عسکریت پسندوں نے کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک دکان پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔

واقعہ میں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی واقع سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کے باعث قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قریشی نے بتایا کہ حملہ آور واقعے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

حملہ کا نشانہ بننے والی دکان کو یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم سے سجایا گیا تھا۔

پرنس روڈ کو کوئٹہ شہر کے تجارتی مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور دھماکے کے وقت وہاں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی۔

سیکورٹی اور پیرا ملٹری دستوں کی تعینانی کے باوجود شہر کے مرکز میں اس حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم پولیس نے بلوچ علیحدگی پسندوں پر اس حملے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024