• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قبل از وقت بڑھاپے کی 5 علامات

شائع July 30, 2015 اپ ڈیٹ January 16, 2016
یہ کام وقت سے پہلے ہونے لگے تو وہ قابل تشویش امر ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ کام وقت سے پہلے ہونے لگے تو وہ قابل تشویش امر ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

ہم سب جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کی سفید اور یہاں وہاں جھریاں ایک عام چیز ہے اور ہم اپنی نوجوانی کی جسمانی ساخت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں تاہم اگر یہ کام وقت سے پہلے ہونے لگے تو وہ قابل تشویش امر ہے۔

یہاں ایسی ہی چند علامات دی جارہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی موجودہ عمر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہورہے ہیں۔

عام معمول کے مقابلے میں زیادہ بھولنا

ہوسکتا ہے کہ آپ کو مذاق لگے مگر چابیاں رکھ کر یا کسی سے ملنے کا وعدہ کرکے بھول جانا درحقیقت خطرے کی گھنٹی ہوتا ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بدحواسی کا شکار ہوجائے کیونکہ معمولی بھول چوک تو زندگی کا حصہ ہے خاص طور پر 50 سال کی عمر کے بعد دماغ میں آنے والی تبدیلیاں لوگوں کو زیادہ بھلکڑ بنادیتی ہیں تاہم اس عمر سے پہلے اگر یہ مسئلہ پیدا ہوجائے اور اپنی پسندیدہ سرگرمیوں میں لطف محسوس نہ ہو تو یہ وقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ اپنی یاداشت کو تیز کرنے کے لیے ورزش، نئی عادات کو اپنانے اور ایسے ہی دیگر ٹاسک کو آزما سکتے ہیں۔

نظام ہاضمے کی خرابی

ہر پانچ میں سے دو معمر افراد کو ہاضمے کی خرابی کا سامنا ہوتا ہے اور قبض سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

قبض کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ورزش سے دورہ، زیادہ ادویات کا استعمال، خوراک میں فائبر کی کم مقدار اور ذیابیطس وغیرہ، تاہم عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں اس بیماری کا حملہ درحقیقت بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہونے کی علامت ہوتی ہے۔

اس کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سبزیوں و پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور روزانہ زیادہ مقدار میں پانی استعمال کریں کیونکہ اس کی کم مقدار بھی قبض کی شکایت کا سبب بن جاتی ہے۔

جلد کی چمک ماند پڑ جانا

اگر آپ دیکھیں کہ آپ کی جلد اپنی معمول کی چمک سے محروم ہوگئی ہے تو یہ قبل از وقت بڑھاپے کی ایک اور علامت ہے۔

جلد کی صحت کا خیال نہ رکھنے کا نتیجہ گردوں کے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے اور خاص طور پر خواتین کو یہ چیز ان کی عمر سے کافی بڑا دکھانے لگتی ہے۔

آنکھوں میں سرخی

ہوسکتا ہے کہ مناسب آرام نہ کرنا یا سارا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے سے آنکھیں سرخ ہوجائیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جوڑوں کے امراض کا سبب بن سکتی ہے جو پورے جسم میں ورم کو پھیلا سکتی ہے۔

تو اگر آپ کی آنکھیں سرخ و خشک ہوں تو جوڑوں میں خارش کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا سب سے بہتر طریقہ ہوگا۔

خشک منہ

کیا آپ ہر صبح اٹھتے ہیں تو آپ کو اپنا منہ بہت زیادہ خشک اور کبھی گلے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے؟ اگر ایسا معمول بن چکا ہے تو یہ صرف پیاس نہیں بلکہ مختلف مسائل کا سبب ہوسکتا ہے۔

یہ تمباکو نوشی اور کسی قسم کے امراض کا سبب بھی ہوسکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jul 31, 2015 09:44pm
Ye bht mofid hy. ..mri tu jan bachai hy is post ny.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024