• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جمشید دستی کی 'رکشہ ' میں عمران خان کے گھر آمد، حمایت کا اعلان

شائع August 12, 2014
آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی—۔فائل فوٹو
آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی—۔فائل فوٹو

لاہور: رکن قومی اسمبلی جمیشد دستی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات ایک سیاسی کارکن کے طور پر عمران خان کے لیے پیش کریں گے۔

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہاکہ وہ عمران خان کی دعوت پر لاہور آئے ہیں۔

جمشید دستی نے کہا کہ پولیس نے انہیں لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور وہ رکشے پر سوار ہوکر عمران خان کے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق قصور میں لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جانے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے قافلے کو روک لیا گیا تھا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اُن کے قافلے کو مظفرگڑھ میں بھی روکا گیا اور پولیس اہلکاروں نے اُن سے بدتمیزی بھی کی۔

بعد میں قصور کے قریب انہیں دوبارہ روک لیا گیا اور سڑک کنٹینر لگا کر بند کردی گئی۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انہیں یا ان کے قافلے کے کسی بھی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران ایک طرف تو مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حرکتیں بتارہی ہیں کہ اب حکومت کے زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024