• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سیالکوٹ: ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ، دو ہلاک

شائع August 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

سیالکوٹ: ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح چارواہ اور کھنور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے بعد چناب رینجرز نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا۔

چناب رینجرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی علاقے میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ پیر کی صبح فجر کے وقت پیش آیا، جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اس دوران پیش آیا ہے جب گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام نے ایک ہندوستانی فوجی کو ہندوستانی حکام کے حوالے کیا تھا، اس کو ایک روز قبل ہی سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد بدھ کے روز آزاد جموں و کمشیر میں حکام نے کہا تھا کہ ایل او سی کے اطراف ایک گاؤں سے ہندوستانی فورسز نے ایک دیہاتی کو حراست میں لیا تھا، جس کی لاش ہفتے کے روز پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے مختلف سیکٹرز پر ہندوستان کی جانب سے اس قسم فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیالکوٹ سے آصف صادق کی اضافی رپورٹنگ

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024