• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

خاران: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، بچے سمیت 3افراد ہلاک

شائع August 9, 2014
کوئٹہ روڈ پر مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ...فائل فوٹو
کوئٹہ روڈ پر مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ...فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اس مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران کے علاقے کوئٹہ روڈ پر مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون اور بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مسلح افراد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری بھی طلب کی گئی۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شورش زدہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، خاران کو بھی بلوچستان کے حساس شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024