• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امریکی شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

شائع August 9, 2014
پاکستان میں امریکا کے خلاف مظاہرہ ہوتے رہتے ہیں جو پرتشدد رخ بھی اختیار کرسکتے ہیں، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ—فائل فوٹو۔
پاکستان میں امریکا کے خلاف مظاہرہ ہوتے رہتے ہیں جو پرتشدد رخ بھی اختیار کرسکتے ہیں، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ—فائل فوٹو۔

واشنگٹن: امریکا نے جمعے کے روز اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

موجودہ سفری انتباہ نے پانچ فروری کو جاری ہونے والے سفری انتباہ کی جگہ لے لیے ہے جس میں پاکستان کے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو سیکورٹی صورت حال کے حوالے سے خدشات کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

صورت حال کے پیش نظر پشاور میں امریکی قونصل خانہ کونسلر سروس فراہم نہیں کررہا جبکہ لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ جرنل بھی عام عوام کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی کا قونصل خانہ امریکی شہریوں کو سروس مہیا کر رہا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی اور مقامی دہشت گرد گروہ امریکی شہریوں کے لیے خطرہ ہیں جبکہ پورے ملک میں حکومت، غیر ملکی اہداف اور حکومت کے خلاف حملے ہوتے رہتے ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس سے قبل انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے مقامات جیسے پاکستانی فوج کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعتراف کیا کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر بالخصوص اہم شہروں میں سیکورٹی بڑھائی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024